Skip to main contentSkip to footer

واٹس ایپ کی چینل ایڈمنز کیلئے نئے فیچر کی تیاری

واٹس ایپ کی چینل ایڈمنز کیلئے نئے فیچر کی تیاری

واٹس ایپ نے چینل ایڈمنز کیلئے ایک نئے فیچر کی تیاری شروع کر دی ہے، جس کے ذریعے وہ اپنی اپڈیٹس کو پہلے سے تیار کر کے مخصوص تاریخ اور وقت پر خودکار طور پر شائع کر سکیں گے۔رپورٹ کے مطابق یہ فیچر فی الحال تیاری کے مرحلے میں ہے اور ابھی بیٹا صارفین کیلئے دستیاب نہیں کیا گیا، اسے واٹس ایپ اینڈرائیڈ بیٹا ورژن 2.26.33.5 میں دیکھا گیا ہے۔ نئے فیچر کے تحت چینل ایڈمن کسی اپڈیٹ کیلئے تاریخ اور وقت مقرر کر سکیں گے، جس کے بعد واٹس ایپ اسے مقررہ وقت پر خودکار طور پر شائع کرے گا، اپڈیٹ کی اشاعت کے وقت ایڈمن کا آن لائن ہونا یا واٹس ایپ کھلا رکھنا ضروری نہیں ہوگا۔اطلاعات کے مطابق اپ ڈیٹ شیڈول کرنے کیلئے ایڈمن کو سینڈ بٹن کو دبا کر رکھنا ہوگا

دنیا کے سب سے بڑے الیکٹرک طیارے کی آزمائشی پرواز مکمل

جس کے بعد تاریخ اور وقت منتخب کرنے کیلئے ایک آپشن سامنے آئے گا، شیڈول کی گئی اپڈیٹس چینل کے انفو سیکشن میں بھی دکھائی دیں گی، جہاں ایڈمنز انہیں اشاعت سے پہلے دیکھنے اور ممکنہ طور پر مینیج کرنے کے قابل ہوں گے۔یہ فیچر خاص طور پر ان چینل ایڈمنز کیلئے مفید ثابت ہو سکتا ہے جو باقاعدگی سے مواد شائع کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اپڈیٹس پہلے سے طے شدہ وقت پر خودکار انداز میں ان کے فالوورز تک پہنچیں۔فی الحال واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر کی باضابطہ ریلیز یا عام صارفین کیلئے دستیابی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

 

اٹھارہ سالہ نوجوان 306سال بعد دنیا کا کم عمر ترین پروفیسر بن گیا

Next Post
سرحد یونیورسٹی تنازع کہاں سے شروع ہوا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Previous Post
شوگر مافیا نے ایک سال کے دوران عوام کو کتنا لوٹا؟ تفصیلات سامنے آگئیں