Skip to main contentSkip to footer

شارجہ میں شادی کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری

شارجہ میں شادی کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری

متحدہ عرب امارات کی سپریم کونسل کے رکن اور شارجہ کے حکمران شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے شہریوں کے لیے شادی اور گھر کے فرنیچر کی سرکاری امداد میں اضافہ کردیا ہے۔ نئے حکم کے تحت دونوں گرانٹس کی رقم بڑھا کر الگ الگ 30 ہزار درہم کردی گئی ہے۔اماراتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوگئے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد شادی اور گھر بسانے کے ابتدائی اخراجات میں شہری خاندانوں کو مالی سہولت فراہم کرنا ہے۔شارجہ کے حکمران نے شادی اور فرنیچر گرانٹ کے حصول کے لیے تنخواہ سے متعلق اہلیت کے معیار میں بھی تبدیلی کی ہدایت کی ہے۔

سعودی عرب اور مقدس مساجد کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ترجمان پاک فوج

نئے ضابطے کے مطابق اب وہ درخواست گزار بھی ان گرانٹس کے اہل ہوں گے جن کی ماہانہ تنخواہ 50ہزار درہم سے کم ہے۔ تنخواہ کی حد میں تبدیلی کا فیصلہ شارجہ حکومت کے ملازمین کی تنخواہوں میں حالیہ اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، تاکہ نئی تنخواہوں کے مطابق شہریوں کی گرانٹس کے لیے اہلیت کا معیار بھی برقرار رہے۔شارجہ حکومت کے مطابق شادی اور فرنیچر کی گرانٹس میں اضافے کا مقصد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور روزمرہ اخراجات میں اضافے کے باعث شہری خاندانوں پر پڑنے والے مالی بوجھ کو کم کرنا ہے۔یہ امداد شارجہ ہاسنگ ڈیپارٹمنٹ کے رہائشی معاونت کے مستحقین کو شادی اور گھر کے فرنیچر کے اخراجات پورے کرنے میں مدد دے گی۔ حکام کے مطابق اس اقدام سے خاندانوں کی ضروریات پوری کرنے اور ان کے معاشی استحکام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

 

کینیڈا نے پاکستانیوں کیلئے امیگریشن کے دروازے کھول دیئے

اگلی پوسٹ
ذیابیطس کے ساڑھے 3 کروڑ مریض، نوجوان بھی تیزی سے متاثر ہونے لگے
پچھلی پوسٹ
سعودی عرب اور مقدس مساجد کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ترجمان پاک فوج