Skip to main contentSkip to footer

عمران خان کا بلڈ پریشر خوفناک حد تک بلند

عمران خان کو بیرون ملک بھیجنے کی کوششیں پھر سے ٹھنڈی پڑگءیں

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے وکلا بیرسٹر سلمان صفدر اور لطیف کھوسہ نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر خوف ناک حد تک بلند ہے۔ بدھ کو بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان سے ملاقات کی اور اس کے بعد سردار لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ملاقات تین چار گھنٹے ہوئی ہے، بشریٰ بی بی بھی موجود تھیں۔انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے ان کی صحت اور مقدمات پر بات ہوئی ہے، کل ہم ملاقات کی تفصیل لکھیں گے اور یہ سب آپ کے سامنے آشکار ہوجائے گا۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ بانی کا بلڈ پریشر اور آنکھ کا معاملہ ہے، بانی کا بلڈ پریشر خوف ناک حد بلند تک ہے ،بانی کا ارادہ مضبوط تھا اور وہ مستعد تھے۔انہوں نے کہا کہ 28 ویں ترمیم پر بات ہوئی ہے لیکن اس پر بات نہیں کروں گا۔

بیٹی نے شرمیلا ٹیگور کے اسلام قبول کرنے کی وجہ بتا دی

انہوں نے کہاکہ ملاقات طویل کیوں ہوئی یہ تو جیل والوں سے پوچھیں، عدالت نے کہا تھا ملاقات ایک گھنٹے سے کم نہیں ہونی چاہیے زیادہ ہو تو کوئی بات نہیں۔سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سیر حاصل رہی اور تمام معاملات پر گفتگو ہوئی۔جیل جانے سے قبل داہگل ناکے پر مختصر گفتگو میں بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ ملاقات صرف مقدمات کے حوالے سے ہدایات لینے کے لیے ہے ۔جیل ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلمان صفدر اور سردار لطیف کھوسہ کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات 2 گھنٹے سے زائد جاری رہی اور دونوں وکلا نے ان سے مقدمات اور متفرق پٹیشنز پر تفصیلی مشاورت کی۔جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے دوران ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی موجود تھیں اور وکلا نے بشری بی بی کے مقدمات اور دیگر قانونی پہلوں پر بھی بانی سے مشاورت کی۔

رنگ روڈ پر 1020 تجاوزات مسمار، شاہراہوں کو کشادہ کرنے کا عزم

ذرائع نے بتایا کہ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے وکلا کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ روز عمران خان اور ان کے وکلا کی ملاقات کرانے کا حکم جاری کردیا تھا اور بتایا گیا تھا کہ ایڈووکیٹ جنرل تین بجے لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر کی ملاقات کرائیں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت 10 دن بعد مقرر کرنے کی ہدایت کردی ہے اور کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے کی۔

 

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے نئے صوبے بنانے کی حمایت کردی

اگلی پوسٹ
گلگت میں ”ون ویلیج، ون پروڈکٹ” منصوبہ متعارف کرانے کا فیصلہ
پچھلی پوسٹ
بیٹی نے شرمیلا ٹیگور کے اسلام قبول کرنے کی وجہ بتا دی