Skip to main contentSkip to footer

مردان میں 400 کلو مضر صحت قیمہ اور 500 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف

مردان میں 400 کلو مضر صحت قیمہ اور 500 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف

گورنر خیبرپختونخوا کی ہدایات کے تحت جاری خصوصی مہم کے دوران خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں غیر معیاری اور مضر صحت خوراک کے کاروباروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مختلف اضلاع میں مضر صحت قیمہ، ملاوٹ شدہ دودھ، ناقابل استعمال کوکنگ آئل اور دیگر غیر معیاری اشیاء تلف کیں اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کاروباروں پر جرمانے اور قانونی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ترجمان فوڈ اتھارٹی نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چھٹی کے روز کاروائیاں جاری رکھیں ۔اس سلسلے میں مردان فوڈ سیفٹی ٹیم نے کاٹلنگ چونگی کے قریب قیمہ تیار کرنے والے یونٹ پر چھاپہ مارا اور کاروائی کے دوران 400 کلوگرام مضر صحت قیمہ پکڑ کر تلف کر دیا۔ یونٹ کو سیل کرکے مالک کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔

غزہ میں بمباری کے نتیجے میں یرغمالی بھی ہلاک ہوئے، اسرائیلی فوج کا اعتراف

اسی طرح تخت بھائی میں ایک دودھ کی دکان سے 500 لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ تلف کیا گیا جبکہ دکاندار پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔تفصیلات میں بتایا گیا کہ مردان کے علاقے پار ہوتی میں مصالحہ اور خشک پیاز تیار کرنے والے یونٹ پر چھاپے کے دوران غیر معیاری تیل اور ایکسپائرڈ فلیورز کے استعمال کا انکشاف ہوا۔ یونٹ کو سیل کرتے ہوئے ایک ہزار کلوگرام خشک پیاز اور دیگر غیر معیاری اجزاء ضبط کر لیے گئے۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کا پشاور میں کاروائیوں کے حوالے سے کہنا کہ جمیل چوک، رنگ روڈ میں ایک غیر قانونی خشک پیاز پروسیسنگ یونٹ پر کارروائی کے دوران دو سال پرانے، خراب اور کیڑوں زدہ خشک پیاز کو ہائیڈروجن پر آکسائیڈ سے ٹریٹ کیے جانے کا انکشاف ہوا۔ ٹیم نے 1٫550 کلوگرام خراب اور ٹریٹ شدہ خشک پیاز اور 390 لیٹر ہائیڈروجن پر آکسائیڈ ضبط کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔

بکرے کے پائے کینیڈا لانے پر پاکستانی مسافر کو جرمانہ

پشاور میں دودھ، بیوریجز، بریڈ اور چکن سپلائی کرنے والی گاڑیوں کی بھی چیکنگ کی گئی۔ 50 سے زائد دودھ کے نمونے تسلی بخش قرار دیے گئے جبکہ مس لیبلڈ اور غیر معیاری چپس سمیت 15 کلوگرام اشیاء تلف کی گئیں۔تفصیلات میں مزید بتایا گیا کہ مانسہرہ کے مختلف داخلی راستوں پر ناکہ بندی کرکے گوشت اور دودھ کی گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی، جس دوران 200 کلوگرام ملاوٹ شدہ دودھ تلف اور دکاندار پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔سوات میں چکن، گوشت اور قیمہ تیار کرنے والے کاروباروں کی چیکنگ کے دوران 122 کلوگرام غیر معیاری قیمہ اور چکن تلف کیا گیا جبکہ ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ سے ایکسپائرڈ بریڈ برآمد ہونے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ عوامی شکایات پر کباب، کڑاہی شاپس اور ہاسٹل کچنز کی بھی انسپکشن کی گئی اور مضر صحت کوکنگ آئل تلف کرتے ہوئے قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانے عائد کیے گئے۔

حوثیوں کا مکہ کی جانب داغا گیا ڈرون فضا میں تباہ

نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں نمکو اور اسنیکس فیکٹری پر چھاپے کے دوران 200 لیٹر ناقابل استعمال کوکنگ آئل اور 75 کلوگرام غیر معیاری نمکو تلف کرکے فیکٹری مالکان پر جرمانہ عائد کیا گیا۔صوابی، ملاکنڈ، ڈیرہ اسماعیل خان، ہنگو، دیر لوئر اور چترال لوئر میں بھی مختلف فوڈ کاروباروں، ریسٹورنٹس، مذبح خانوں، گوشت، دودھ، پھل اور سبزیوں کی دکانوں کے معائنے کیے گئے، قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانے اور امپروومنٹ نوٹسز جاری کیے گئے۔ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ ملاوٹ اور غیر معیاری خوراک کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور صوبہ بھر میں محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے خصوصی مہم جاری رہے گی۔

 

ایرانی حملوں سے تباہ ہونیوالی امریکی تنصیبات کی سیٹلائٹ تصاویر جاری

اگلی پوسٹ
وزیراعظم صاحب! وہ دودھ اور شہد کی نہریں کہاں ہیں ؟شوکت یوسفزئی
پچھلی پوسٹ
خیبر پختونخوا اور گلگت میں بارش ، پہاڑوں پر برفباری کا امکان