ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور شمالی علاقوں میں جزوی ابرآلود جبکہ بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود اور صبح و رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔ تاہم رات کے اوقات میں بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔
امت مسلمہ کو فرقہ واریت سے بچانے کیلئے علما مشترکہ لائحہ عمل بنائیں، حافظ نعیم
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردی رہے گی۔ چترال، دیر، سوات، کوہستان، کرم اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہا۔ آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں لہہ میں منفی چار، اسکردو میں منفی ایک اور استور میں تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ضرورت پڑی تو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کر سکتے ہیں، ٹرمپ

