Skip to main contentSkip to footer

حوثیوں کا مکہ کی جانب داغا گیا ڈرون فضا میں تباہ

حوثیوں کا مکہ کی جانب داغا گیا ڈرون فضا میں تباہ

سعودی اتحادی فوج کے ترجمان نے کہا ہیکہ حوثیوں کا مکہ کی جانب داغا گیا ڈرون فضا میں تباہ کردیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی اتحادی فوج نے دعوی کیا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے مکہ مکرمہ کی سمت بھیجا گیا ایک ڈرون فضائی کارروائی کے دوران تباہ کردیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی اتحادی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ڈرون کا رخ مکہ مکرمہ کی جانب تھا اور اسے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی فضا میں تباہ کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق حوثیوں کی جانب سے سعودی اتحادی افواج کا ڈرون گرانے سے متعلق بیان پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ اس حوالے سے بھی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں کہ حوثیوں کے ڈرون کو کس مقام پر اور کس نوعیت کے دفاعی نظام کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔دوسری جانب یمنی فوج نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حوثیوں کے خلاف 982 فضائی کارروائیاں کی گئیں۔

پلوٹو کے مدار سے آگے ایک ممکنہ نئے بونے سیارے کی نشاندہی

حکومتی فوج کے بیان کے مطابق حملوں میں حوثیوں کے کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، فیلڈ کمانڈروں، اسنائپر پوزیشنز اور سپلائی لائنز کو نشانہ بنایا گیا۔یمنی فوج کا کہنا ہیکہ کارروائیوں میں حوثیوں کے 324 جنگجوں کو ہلاک جبکہ 108 گاڑیوں، آلات اور درمیانے سے بھاری ہتھیاروں کو تباہ یا ناکارہ بنایا گیا۔ دریں اثنا یمن نے عدن انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حوثیوں کے حملے روکنے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے موثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔یمنی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں سلامتی کونسل پر زور دیا کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی گروپ کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔اس حوالے سے سلامتی کونسل کے صدر کو خط ارسال کیا گیا ہے، خط میں ائیرپورٹ پر حوثیوں کے بڑھتے ہوئے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔اس سے قبل یمن کے وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا تھا کہ بدھ کو بیلسٹک میزائل حملے کے بعد عارضی طور پر بند کیا گیا عدن انٹرنیشنل ائیرپورٹ دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

 

ٹرمپ کے سیاسی مستقبل کا امتحان قریب، امریکی وسط مدتی انتخابات منگل کو ہوں گے

اگلی پوسٹ
امریکی نائب صدر کی محسن رضائی سے براہ راست ملاقات کی پیشکش
پچھلی پوسٹ
ٹرمپ کے سیاسی مستقبل کا امتحان قریب، امریکی وسط مدتی انتخابات منگل کو ہوں گے