کینیڈا کے صوبے اونٹاریو میں پیش آنے والے ایک المناک کار حادثے میں پاکستانی شہریوں سمیت 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہیں ۔ پولیس حکام کے مطابق حادثہ اونٹاریو کے شہر گوئلف کے قریب واٹسن روڈ پر پیش آیا، جہاں کار حادثے کا شکار ہوئی اور اس میں سوار تمام 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
پی ٹی آئی رہنمائوں کی نظربندی کالعدم قرار دینے کا فیصلہ آئینی عدالت میں چیلنج
حکام نے کہا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں پاکستانی شہری بھی شامل ہیں، تاہم ان کی شناخت اور دیگر تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔ حادثے کے بعد مقامی پولیس نے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

