پشاور کے نواحی علاقے نحقی داؤد زئی سے تعلق رکھنے والے آصف شاہ، قاسم شاہ، جمال شاہ اور قائم شاہ نے جمعہ کے روز پشاور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی 22 کنال پدری زمین واقع موضع تودہ، تحصیل شاہ عالم، شاہ عالم پل، پر سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے قبضہ مافیا ارباب وسیم حیات، ارباب خضر حیات، ارباب لیاقت، ارباب افضل اکبر حیات، ارباب حسن اکبر حیات، اور ارباب تسلیم حیات نے 1999 میں ان کی غیر موجودگی میں بوگس انتقالات کے ذریعے ناجائز قبضہ کیا اور الٹا ہمیں جرگوں میں بلا کر ہم سے بھاری رقوم کا مطالبہ کیا گیا کہ اور کہا گیا کہ اگر اپ یہ رقوم ہمیں فراہم کریں تو ہم یہ زمین چھوڑنے کے لیے تیار ہیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائم شاہ نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم نے باقاعدہ عدالتوں سے رجوع کیا اور پولیس کے اعلی حکام اور عدالتوں نے جب بھی ریونیو اور پٹواریوں سے ریکارڈ منگوایا تو اس میں صاف لکھا گیا ہے کہ یہ زمین قاسم شاہ اصف شاہ فیملیز کی ہے اور یہ ان کی پدری زمین ہے جس پر ارباب خاندان نے ناجائز قبضہ جمایا ہوا ہے
دہشتگردی کے نام پر وفاق سے رقم وصول کرکے کرپشن کی نذر کی گئی، فرح خان
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائم شاہ نے کہا کہ اج ہم بہت مجبوری میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پریس کانفرنس کے بعد جب ہم نے ارباب خاندان کو عوام کے سامنے ایکسپوز کیا ہے تو ہماری زندگیوں کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ اور اگر ہم میں سے کسی کو بھی کوئی نقصان پہنچتا ہے تو اس کے ذمہ دار ارباب خاندان ہوں گے۔ کیونکہ ان کے علاوہ ہمارا کسی سے کوئی لین دین نہیں۔ قائم شاہ نے کہا کہ ہم جہاں بھی انصاف کے حصول کے لیے گئے وہاں پر ارباب فیملی جو کافی سیاسی اثر و رسوخ رکھتی ہے اپنا اثر و رسوخ استعمال کر کے ہماری درخواستیں ہی غائب کر دیتی ہیں اور پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ نواز کا نام استعمال کر کے ہمیں ہمارے حق سے محروم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم لکھے پڑھے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور لڑائی جھگڑوں سے دور رہتے ہیں جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ارباب خاندان نے ہماری زمینوں پر قبضہ کیا اور ہمیں پولیس کے ذریعے ہر وقت دباؤ میں رکھا جاتا ہے کبھی ہمارے بچوں پر ایک سو سات کے پرچے کاٹے جاتے ہیں
جمیعت اہلحدیث خیبر پختونخوا نے گورنر راج کی حمایت کا اعلان کر دیا
اور کبھی ہمیں تھانوں میں بلا کر گھنٹوں گھنٹوں بٹھایا جاتا ہے لیکن پولیس اور کچھ ادارے ہمیں سیاسی اثر و رسوخ کے دباؤ کی وجہ سے ہمارا حق اور انصاف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئے ہیں ۔ قائم شاہ نے چیف اف ارمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیراعظم میاں شہباز شریف، گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی، کور کمانڈر پشاور، اور انسپیکٹر جنرل اف پولیس خیبر پختون خوا، اور چیف سیکرٹری خیبر پختون خوا سے مطالبہ کیا کہ قبضہ مافیا سے ہماری 22 کنال پدری زمین جو قبضہ مافیا نے بوگس انتقالات کے ذریعے قبضہ کی ہوئی ہے اور وہ بوگس انتقالات کینسل بھی ہو گئے ہیں سے حاصل کر کے ہمیں واپس دلائی جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے
خیبرپختونخوا میں سیاحت کے نئے دور کا آغاز، قدرتی حسن کے تحفظ، سیاحوں کی حفاظت کیلئے اہم اقدامات

