Skip to main contentSkip to footer

شہباز سینئر نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کرلیا

شہباز سینئر نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان شہباز سینئر نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کو 1994ء میں ہاکی میں ورلڈ کپ جتوانے والے 58 سالہ شہباز سینئر جلد اس حوالے سے باضابطہ اعلان کریں۔شہباز سینئر آئندہ عام انتخابات میں اپنے آبائی شہر فیصل آباد سے انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔شہباز احمد نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں 92 گول کیے، ان کی کپتانی میں ہی پاکستان نے آخری بار 1994ء میں ہاکی کا ورلڈ کپ جیتا تھا

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی گول بہترین قرار

وہ پہلے کھلاڑی ہیں جنہیں مسلسل 2 ہاکی ورلڈ کپ (1990 اور 1994) میں مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز ملا۔اس کے علاوہ شہباز احمد سینئر ہاکی کے واحد کھلاڑی ہیں جنہیں حکومت پاکستان نے ہلال امتیاز کے ایوارڈ سے نوازا ہے، ان کا شمار ناصرف پاکستان بلکہ ہاکی کی تاریخ کے چند بہترین فارورڈز میں ہوتا ہے۔شہباز احمد سینئر کو ان کی تیز رفتاری، حیران کن باڈی ڈاج، شاندار ڈربلنگ اور پھرتی کی وجہ سے میراڈونا آف ہاکی اور مین ود الیکٹرک ہیل جیسے القابات دیے گئے۔

 

باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے مقابلے 20 دسمبر کو پشاور میں منعقد ہوں گے

اگلی پوسٹ
چیئرمین پی سی بی کا سہ ملکی سیریز کی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ
پچھلی پوسٹ
رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی گول بہترین قرار