Skip to main contentSkip to footer

لداخ میں بھارت نے تربیتی مشقوں کی آڑ میں فوجی تیاری تیز کر دی

لداخ میں بھارت نے تربیتی مشقوں کی آڑ میں فوجی تیاری تیز کر دی

بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے خطے لداخ میں تربیتی مشقوں کی آڑ میں اپنی فوجی تیاریوں میں تیزی لائی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے کہا کہ وہ لداخ کے کٹھن پہاڑی خطے میں میں آپریشنل تیاریوں کو بڑھا رہی ہے، جس میں ہم آہنگی، عملے کی مہارت، سازوسامان کے انتظام ، نقل وحرکت اور ہم آہنگی پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔فوجی حکام نے بتایا کہ تربیت میں میدان جنگ میں نقل و حرکت، جنگی سازوسامان کی فیلڈ فارمیشن، ٹینکوں کی تنصیب، نگرانی کے سیٹ اپ اور آبی گزرگاہوں کی مشقیں شامل ہیں جن کا مقصد جنگی تیاریوں کو مضبوط بنانا اور اونچائی علاقوں کے مشکل حالات میں بغیر کسی رکاوٹ کے آپریشن کو یقینی بنانا ہے۔بھارت 2020 کے چین کے ساتھ تعطل کے بعد سے لداخ میں ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں سمیت مشینی افواج کو تیزی سے تعینات کر رہا ہے۔

بلوچستان میں فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک

مبصرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی مشقیں بھارت کی بڑھتی ہوئی جنگی اور علاقائی بالادستی کے حصول کی عکاسی کرتی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بڑے پیمانے پر فوجیوں کی تعداد اور جنگی مشقیں جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لداخ، جسے بی جے پی حکومت نے اگست 2019 جموں وکشمیر سے علیحدہ کر کے الگ خطہ بنا لیاتھا، اب وہ اس خطے پر بھی اپنے غیر قانونی قبضے کو مضبوط و مستحکم کرنے کیلئے جارحانہ فوجی اقدامات کر رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ بھارتی حکومت لداخ خطے کے لوگوں کے آئینی حقوق اور اس حوالے سے انکے دیرینہ مطالبات کو مسلسل نظر کر رہی ہے جبکہ اسکے بجائے وہ اپنے ناجائز تسلط کو دوام بخش رہی ہے۔

9 مئی کیس، سہیل آفریدی، تیمور جھگڑا، کامران بنگش کے وارنٹ جاری

 

یوگنڈا میں 38افراد کو قتل کرکے لاشیں کھانے والا انسان گرفتار

اگلی پوسٹ
برطانوی بجٹ میں گیس کے اضافی چارجز ختم، تنخواہوں میں بھی اضافہ
پچھلی پوسٹ
گلوکارہ حمیرا ارشد دمام، ریاض اور جدہ میں فن کا مظاہرہ کریں گی