Skip to main contentSkip to footer

یوگنڈا میں 38افراد کو قتل کرکے لاشیں کھانے والا انسان گرفتار

یوگنڈا میں 38افراد کو قتل کرکے لاشیں کھانے والا انسان گرفتار

یوگنڈا میں 15سال کے دوران 38افراد کو قتل کرکے ان کی لاشیں کھانے کے الزامات کا سامنا کرنے والے سیریل کلر کو گرفتار کرلیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ملزم مجوریزی موسیٰ پر الزام ہے کہ اس نے 2010سے 2025کے دوران یوگنڈا کے اضلاع ماساکا، ایبانڈا اور کازو میں متعدد افراد کو قتل کیا اور ان کی باقیات کھائیں۔یوگنڈا کی دفاعی افواج کے سربراہ جنرل موہوزی کینیروگابا نے ملزم کی گرفتاری کا اعلان کرتے ہوئے اسے ملک کی تاریخ کا بدترین قاتل اور آدم خور قرار دیا۔ملزم پر الزام ہے کہ وہ ساتھیوں کی مدد سے گھروں میں داخل ہوتا اور اہل خانہ کو تیز دھار ہتھیاروں سے قتل کرتا تھا بعض افراد کو مبینہ طور پر جعلی تعلقات کے ذریعے پھنسایا گیا جس کے بعد انہیں قتل کردیا گیا۔

غزہ کی اسلامی یونیورسٹی پر ڈرون حملہ ،3افراد شہید

تحقیقات کے مطابق ایک واقعے میں ملزم اور اس کے ساتھیوں پر پینٹی کوسٹل پادری اسٹیون موگامبے اور ان کے پورے خاندان کو قتل کرنے کا الزام بھی ہے۔رپورٹس کے مطابق ملزم کو ماضی میں بھی کئی مرتبہ گرفتار کیا گیا، تاہم وہ مبینہ طور پر رہا ہوگیا یا حراست سے نکلنے میں کامیاب رہا۔تازہ گرفتاری ایک مبینہ مقتول کے اہل خانہ کی جانب سے پولیس سے رابطہ کرنے کے بعد عمل میں آئی۔ پولیس نے ملزم کے گھر پر چھاپہ مار کر شواہد جمع کیے ہیں۔تفتیشی حکام پرانے قتل کے مقدمات اور لاپتا افراد کے ریکارڈ کا بھی جائزہ لے رہے ہیں تاکہ ممکنہ روابط کا پتا چلایا جاسکے۔جنرل کینیروگابا نے کہا کہ ملزم کے خلاف کھلی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا اور جرم ثابت ہونے پر اسے سزائے موت دی جائے گی۔

آگمنٹین ،لیگزوبرون جعلی نکلے، نمونوں میں مئوثر اجزاء شامل ہی نہیں

نیتن یاہو الیکشن سے قبل ایران پر حملے کیلیے بے چین، ٹرمپ نے روک دیا

اگلی پوسٹ
پی ٹی آئی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان قیادت پر پھٹ پڑے
پچھلی پوسٹ
دبئی کے عالمی فیشن ریمپ پر پاکستانی روایتی ملبوسات کے رنگ نمایاں