پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک کے تحت چائنا پاکستان انفارمیشن کوریڈور کا باضابطہ لانچ کر دیا گیا وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ، ترجمان چینی وزارت خارجہ ما ننگ، ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان، پاکستان میں چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ سمیت دیگر رہنمائوں نے چائنا پاکستان انفارمیشن کوریڈور کے لوگو پر موجود گلوب کو مشترکہ ہاتھ رکھ کر چائنا پاکستان انفارمیشن کوریڈور کا لانچ کیا۔ تقریب سے خطاب میں ترجمان چینی وزارت خارجہ ما ننگ نے کہا کہ پاکستان چین دوستی دوستی سے بڑھ کرسٹریٹجک فرینڈ شپ بن چکی ہے،سی پیک دونوں ممالک کے عوام کی زندگیوں کو تبدیل کر رہا ہے، آج دنیا میں فیک نیوز اور مس انفارمیشن کا طوفان ہے،اس صورتحال میں چائنا پاکستان انفارمیشن کوریڈور کا قیام ضروری ہے، آج پاکستان اور چین ناممکن شاہراہ قراقرم کی طرز پر دشوار ڈیجیٹل ہائی وے بنا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ ہم ورثے میں ملی ،پاک چین دوستی کو لیگسی کے طور پر لے کر چل رہے ہیں اور اس ورثے کو آنے والی نسلوں کو منتقل کر رہے ہیں
صوابی پنج پیر کے سالانہ عالمی اجتماع میں لاکھوں افراد کی شرکت
وزیر اطلاعات نے کہا کہ چائنا پاکستان انفارمیشن کوریڈور کے لئے ایک باقائدہ سیکرٹریٹ قائم کیا گیا ہے، اس انفارمیشن کوریڈور کے زریعے دونوں ممالک کے عوام کے دماغ، تصورات اور سوچیں باہم منسلک ہوں گے، اگر سی پیک ہماری معیشت کو ملائے گا تو چائنا پاکستان انفارمیشن کوریڈور ہمارے دماغ اور سوچوں کو ملائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک چار ستونوں بشمول میڈیا و فیکٹ چیک، بزنس انٹر پرائز، تھنک ٹینکس اور ثقافت، سیاحت و نوجوانوں پر مشتعمل ہے،انہوں نے کہا کہ گذشتہ 70 برس میں برس میں مختلف حالات، اتحاد اور ممالک بدلے تاہم پاک چین دوستی ہر دور ہر حالت میں یکساں رہی ہے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کے تحت ڈیجیٹل اکانومی قائم کر رہے ہیں۔ قبل ازین چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے عوام کو ڈیلیور کرنے کے لئے ہمیں پاک چین تعاون کو بامعنی بنانا ہو گا ہم اپنے مثبت تجربات کا ہمیشہ اپنے پاکستانی دوستوں کے ساتھ تبادلہ کرتے رہے ہیں،چائنا پاکستان انفارمیشن کوریڈور ان کوششوں مین اہم پلیٹ فارم ثابت ہو گا۔ تقریب میں پاکستانی اور چینی فنکاروں نے زنگارنگ ثقافتی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جس کو شرکا کے دل کھول کر سراہا۔

