سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے داخلہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف طالبان اور افغانستان کی تابعداری اور حمایت کرنا چاہتی تھی۔نوشہرہ میں گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر ختونخوا نے کہا کہ پرویزخٹک نے سیاست میں طویل اننگز کھیلی ہیں، پرویزخٹک اپنے دورمیں اپوزیشن کے ساتھ مل کر صوبے کی ترقی کیلئے کام کرتے تھے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ باہمی مشاورت سیصوبے کو آگے لیجانے اور ترقی کیلئے کام کرناہے
ایران نے پاکستان کیساتھ سرحدیں بند کرنے کی خبرمسترد کردی
مختلف سیاسی قائدین سے ملاقاتوں کا مقصد وفاق کے ساتھ مسائل کے حل کی راہیں تلاش کرنا ہے، وفاق کے ساتھ مل کر ایک پیج پر کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پشاور میں ایپکس کمیٹی کا تاریخی اجلاس منعقد ہوا وزیراعظم نے دورہ پشاور کے موقع پر مختلف مسائل سنے اور حل کے لیے اقدامات بھی کیے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ فیصل کریم کنڈی سے دیرینہ تعلقات ہیں، ان سے صوبیکے مسائل پر تفصیلی بات ہوئی، اپنے دور حکومت میں جو کام شروع کییاب ان کو آگے لے کر جاناہے۔پرویز خٹک نے کہا کہ ابھی آزاد ہوں، کسی دوسری سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا ارادہ نہیں۔انہوںنے کہا کہ گورنر راج کا فیصلہ مشکل تھا، سیاسی طور پر ایسا فیصلہ اچھا نہیں ہوتا، حالات ایسے پیدا کیے گئے کہ مجبوری میں گورنر راج نافذ کرنا پڑا، اگر پی ٹی آئی میں کوئی سوچنے سمجھنے والا ہوتا تو ایسا کبھی نہ ہوتا۔پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی طالبان اور افغانستان کی تابعداری اور حمایت کرنا چاہتی تھی۔
پشاور رنگ روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری
باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے مقابلے 20 دسمبر کو پشاور میں منعقد ہوں گے

