Skip to main contentSkip to footer

سہیل آفریدی محفوظ ہاتھوں میں ہیں، فیصل کریم کنڈی

سہیل آفریدی محفوظ ہاتھوں میں ہیں، فیصل کریم کنڈی

خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا ہے کہ ایپکس کمیٹی میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دہشت گرد اور سہولت کار دونوں کیخلاف کارروائی ہوگی اور سابق وزیراعلی کے بارے میں بتایا کہ سہیل آفریدی محفوظ ہاتھوں میں ہیں تاہم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مستقبل کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے چارسدہ کا مختصر دورہ کیا جہاں انہوں نے دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ڈی ایس پی عمران الدین اور شہید پولیس حوالدار کاظم جان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 24ارب کی کرپشن، 1لاکھ سرکاری ملازمین نے رقم وصول کی

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں دہشت گردی کی بیخ کنی کا اٹل فیصلہ ہو چکا ہے، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل نے خیبرپختونخوا کو تمام وسائل فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، افغان سرزمین سے فتن الخوارج پاکستان کے خلاف کاروائیاں کر رہے ہیں، مادر وطن کے لیے تمام سیکیورٹی اداروں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ایپکس کمیٹی میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دہشت گرد اور سہولت کار دونوں کے خلاف کا روائی ہوگی، پاکستان کے اندر بھی دہشت گردوں کے ہینڈلرز موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس کو فری ہینڈ دیا ہے، وزیر داخلہ نے پولیس کو جدید اسلحہ اور سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے

خیبرپختونخوا کے 12اضلاع کے مالی معاملات صوبائی حکومت سے وفاق کو دینے کا فیصلہ

اب دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں قوم کو گرانڈ پر نظر آئیں گی اور جو پاکستان کے آئین اور قانون کو نہیں مانتا ان سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا قدرتی وسائل سے مالامال ہے، بین الاقوامی کمپنیوں کو معدنیات نکالنے کی دعوت دی ہے، معدنیات میں پہلا حصہ عوام کا پھر صوبے اور پھر وفاق کا ہوگا۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے مقابلے کے لیے خیبرپختونخوا پولیس کے پاس وسائل نہ ہونے کے برابر ہیں، خیبرپختونخوا پولیس کو جدید اسلحہ اور سارے سہولیات فراہم کریں گے۔گورنر خیبرپختونخوا نے میڈیا کو بتایا کہ سابق وزیراعلی سہیل آفریدی محفوظ ہاتھوں میں ہیں تاہم پی ٹی آئی کے مستقبل کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا۔

 

تحریک انصاف حکومت نے سونے کی کان کنی میں اربوں کی کرپشن کی، ثمر بلور

اگلی پوسٹ
لاہور ایک بار پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر، اے کیو آئی 347 ریکارڈ
پچھلی پوسٹ
تحریک انصاف حکومت نے سونے کی کان کنی میں اربوں کی کرپشن کی، ثمر بلور