Skip to main contentSkip to footer

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں ایل پی جی 600 روپے کلو ہوگئی

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں ایل پی جی 600 روپے کلو ہوگئی

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں ایل پی جی کا بحران شدت اختیار کرگیا، گیس کی فراہمی نہ ہونے پر قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہونے لگا، فی سلنڈر 10 ہزار روپے سے تجاوز کر گیا ہے، پشاور میں ایل پی جی کی قیمت 600 روپے فی کلو جبکہ شمالی علاقوں میں 750 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں ایل پی جی بحران شدت اختیار کر گیا ہے، ایران امریکہ کشیدگی کے بعد ایل پی جی کی فراہمی میں کمی ہوئی جس کے بعد گیس سلنڈر کے نرخ مسلسل بڑھنے لگے ہیں۔

معاشی ترقی میں چھوٹے کاروبار اور صنعتوں کاکردار مسلمہ ہے،سر حد چیمبر

اوگرا نے رواں ماہ ایل پی جی کی سرکاری قیمت 279 روپے 34 پیسے فی کلو مقرر کی ہے، جبکہ مارکیٹ میں گیس 550 سے 600 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے جبکہ متعلقہ ادارے قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ شہریوں نے کہا کہ ایل پی جی مہنگی ہونے سے سب سے زیادہ غریب طبقہ متاثر ہو رہا ہے، ایل پی جی قیمتیں بڑھنے کے ساتھ قدرتی گیس بھی شہریوں کو فراہم نہیں ہورہی دیہی اور پشاور کے نواحی علاقوں میں شہریوں نے لکڑیوں کا استعمال شروع کردیا ہے، جس سے لکڑی کے نرخ بھی بڑھنے لگے ہیں گئے۔لکڑی کی فی من قیمت بھی 200 سے 300 روپے بڑھ گئی۔ 1400 سے 1600 روپے من تک ملنے والی لکڑی کی قیمت اب 1600 روپے سے 1800 روپے من ہوگئی ہے۔

خیبر پختونخوا میں سونے کے اربوں روپے کے ٹھیکوں پر نیب کے اعتراضات

 

مہنگائی کا سلسلہ جاری،23اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

اگلی پوسٹ
دنیا گلوبل وارمنگ کی خطرناک ترین حد کے قریب پہنچ گئی
پچھلی پوسٹ
خیبر پختونخوا میں سونے کے اربوں روپے کے ٹھیکوں پر نیب کے اعتراضات