Skip to main contentSkip to footer

تین سال میں 18 لاکھ 71 ہزار پاکستانی بیرون ملک چلے گئے

تین سال میں 18 لاکھ 71 ہزار پاکستانی بیرون ملک چلے گئے

گزشتہ تین سال کے دوران 18 لاکھ 71 ہزار سے زائد پاکستانی روزگار کے لیے بیرون ملک گئے جن میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد اور مختلف شعبوں کے ماہرین بھی شامل ہیں۔ قومی اسمبلی میں پیش کردہ تفصیلات کے مطابق 2024 سے 2026 کے دوران ڈاکٹرز، انجینئرز، مینیجرز، اساتذہ، نرسوں اور آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ افراد نے بھی بیرون ملک روزگار حاصل کیا۔اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں 45 ہزار 830 اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانی بیرون ملک گئے، جبکہ 2025 میں یہ تعداد 28 ہزار 726 اور 2026 میں اب تک 15 ہزار 850 رہی۔ اسی عرصے میں 2024 کے دوران 23 ہزار 674، 2025 میں 9 ہزار 562 اور 2026 میں اب تک 5 ہزار 190 مینیجرز بیرون ملک روزگار کے لیے روانہ ہوئے۔

ڈاکٹرز، انجینئرز اور اساتذہ بھی روزگار کے لیے بیرون ملک جانے لگے

انجینئرز میں سے 2024 میں 8 ہزار 15، 2025 میں 5 ہزار 945 اور 2026 میں اب تک 3 ہزار 605 افراد بیرون ملک گئے۔ ڈاکٹرز کی تعداد 2024 میں 3 ہزار 625، 2025 میں 3 ہزار 795 اور 2026 میں اب تک 2 ہزار 93 رہی۔ اکاؤنٹنٹس میں سے 2024 میں 4 ہزار 779، 2025 میں 4 ہزار 305 اور 2026 میں اب تک ایک ہزار 771 افراد بیرون ملک گئے۔اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں ایک ہزار 729، 2025 میں ایک ہزار 725 اور 2026 میں اب تک ایک ہزار 457 اساتذہ بیرون ملک گئے۔ اسی طرح بیرون ملک جانے والی نرسوں کی تعداد 2024 میں 2 ہزار 30، 2025 میں ایک ہزار 639 اور 2026 میں اب تک 626 رہی۔کمپیوٹر پروگرامرز میں سے 2024 میں ایک ہزار 351، 2025 میں ایک ہزار 147 اور 2026 میں اب تک 664 افراد بیرون ملک گئے، جبکہ نظام کے تجزیہ کاروں کی تعداد بالترتیب 388، 362 اور 243 رہی۔

 بی آر ٹی پشاور کے لیے مزید 27 نئی بسیں پہنچ گئیں، تعداد 296 ہوگئی

فارماسسٹس میں سے 2024 میں 155، 2025 میں 183 اور 2026 میں اب تک 156، جبکہ دندان سازوں میں سے بالترتیب 84، 63 اور 45 افراد بیرون ملک گئے۔مزید تفصیلات کے مطابق اعلیٰ مہارت یافتہ افراد میں سے 2024 میں ایک ہزار 616، 2025 میں ایک ہزار 510 اور 2026 میں اب تک 681 افراد بیرون ملک گئے۔ مالیاتی تجزیہ کاروں کی تعداد بالترتیب 683، 923 اور 424 رہی، جبکہ مشیروں میں سے 2024 میں 836، 2025 میں 512 اور 2026 میں اب تک 228 افراد بیرون ملک گئے۔بجٹ کنٹرولرز میں سے 2024 میں 64، 2025 میں 38 اور 2026 میں اب تک 18 افراد، جبکہ پائلٹس میں سے بالترتیب 33، 37 اور 11 افراد بیرون ملک روزگار کے لیے روانہ ہوئے۔

گورنر راج لگ بھی گیا، پھر لانگ مارچ ختم کیوں ہوا؟

بلی تھیلے سے باہر آگئی، ایمرجنسی کا فیصلہ معدنیات کیلئے کیا گیا

اگلی پوسٹ
امریکا ایران جنگ ،عراق کو تقریباً 60ارب ڈالر کا نقصان کاسامنا
پچھلی پوسٹ
اکاخیل مواز کلے باڑہ کے سکول میں بچوں کی زندگیاں خطرے میں