Skip to main contentSkip to footer

کوہاٹ میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، کوچ سے 1700 کلو باسی مچھلی برآمد

کوہاٹ میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، کوچ سے 1700 کلو باسی مچھلی برآمد

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی کوہاٹ ٹیم نے خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز کراچی سے کوہاٹ آنے والی مسافر کوچ کے خفیہ خانوں سے 1700 کلوگرام باسی اور مضرِ صحت مچھلی برآمد کرکے تلف کر دی۔ مضرِ صحت مچھلی کی ترسیل میں ملوث مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ترجمان فوڈ اتھارٹی نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہاکہ خفیہ اطلاع ملنے پر کوہاٹ فوڈ سیفٹی ٹیم نے مسافر کوچ کی تلاشی لی، جس کے دوران خفیہ خانوں میں چھپائی گئی بھاری مقدار میں باسی اور مضرِ صحت مچھلی برآمد ہوئی۔

یکہ توت بڑی تباہی سے بچ گیا، 11 کلو وزنی بم ناکارہ

برآمد شدہ مچھلی انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہونے کے باعث متعلقہ ڈمپنگ ایریا میں تلف کر دی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ فوڈ سیفٹی ٹیم کی چیکنگ کیدوران مچھلی کی ترسیل کے دوران حفظان صحت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی پائی گئیں اور مچھلی کو محفوظ رکھنے کے لیے کولڈ چین بھی برقرار نہیں رکھی گئی تھی۔ اس کے علاوہ مچھلی کی ترسیل اور ٹریسیبلٹی ریکارڈ بھی مالک کے پاس موجود نہیں تھا، جو خوراک کی محفوظ ترسیل کے تقاضوں کی خلاف ورزی ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کاشف اقبال جیلانی نے کہا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

مکہ مکرمہ میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دے دی گئی

اور صوبے بھر میں غیر معیاری و مضرِ صحت اشیائے خورونوش کی ترسیل اور کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی کہ غیر معیاری اور مضرِ صحت اشیائے خورونوش کی خرید و فروخت یا ترسیل سے متعلق کسی بھی اطلاع کی صورت میں فوری طور پر فوڈ اتھارٹی کو آگاہ کریں تاکہ عوام کو محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ذمہ دار عناصر کے خلاف بروقت کارروائی کی جا سکے۔

 

بچوں کے ٹفن میں پراٹھے دیکھ کر پولیس اہلکار آبدیدہ ہوگیا

اگلی پوسٹ
خیبر پختو نخوا میں غیر ائینی گورنر راج لگا کر جمہوریت کو بلڈوز کیا گیا ،محمود اچکزئی
پچھلی پوسٹ
منتخب حکومت پر گورنر راج نافذ کرنا غیر آئینی ہے،شاندانہ گلزار