وزیراعلی سہیل افریدی اور سپیکر سمیت پاکستان تحریک انصاف کے لا تعداد ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اس سلسلے میں گورنر راج ٹھیکے داروں کی جانب سے واضح موقف سامنے نہیں لایا جا رہا ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کی خاتون ممبر قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ایک طرف ہمارے لیڈروں کو گرفتار کیا گیا
مشیر اوقاف مولانا طیب قریشی کا دیر کالونی کا دورہ
ہماری منتخب حکومت پر گورنر راج نافذ کی گئی جو غیر آئینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارم 47 والوں نے 12 اضلاع میں ایمرجنسی لگا دی اور پورے صوبے میں گورنر راج لگا کر اب اپنی مرضی کے فیصلے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتنی سختیاں تو مارشل لا کے دور میں بھی نہیں ہوتی جتنی سختیاں اج لگائی جا رہی ہیں لوگوں سے ان کے احتجاج کا حق چھینا جا رہا ہے اور وزیراعلیٰ اور سپیکر کو اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو غائب کر کے خاموشی اختیار کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ خیبر پختو نخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بحال کی جائے اور تمام غائب کیے گئے ممبران قومی وصوبائی اسمبلی اور وزیراعلی سہیل افریدی اور سپیکر کو فورا سامنے لایا جائے۔
مریم نواز نے مولانا فضل الرحمن کو دہشتگردوں کا سہولت کار کہہ دیا





