Skip to main contentSkip to footer

خیبرپختونخوا، ہڑتال میں ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں 15فیصد اضافہ

خیبرپختونخوا، ہڑتال میں ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں 15فیصد اضافہ

خیبرپختونخوا میں ہڑتال میں ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کردیا تاہم احتجاج میں حصہ لینے والے ٹرینیز کا اضافی وظیفہ معطل رہے گا۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے سرکاری اسپتالوں میں جاری احتجاج کے پیشِ نظر صوبائی حکومت نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ہڑتال میں حصہ نہ لینے اور فرائض سرانجام دینے والے ڈاکٹرز کی تنخواہوں اور وظائف میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا۔محکمہ صحت نے کہا کہ یہ اضافی الانس صرف انہی میڈیکل آفیسرز اور ٹرینیز کو دیا جائے گا

پشاور کے 13 خوبصورت اور تاریخی مقامات: تاریخ، ثقافت اور ورثے کا سفر

جنہوں نے احتجاج کے دوران بھی مریضوں کی دیکھ بھال اور ڈیوٹیاں جاری رکھیں۔حکومت نے واضح کیا ہے کہ 15 فیصد اضافی وظیفے کا حقدار صرف وہی عملہ ہوگا جو ہڑتال کے دوران ڈیوٹی پر موجود رہا۔احتجاج میں حصہ لینے والے ٹرینیز کا اضافی وظیفہ تنازع حل ہونے تک معطل رہے گا۔پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ ( نے تمام میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز سے ڈیوٹی پر موجود رہنے والے ٹرینیز اور میڈیکل آفیسرز کی تفصیلات 2 روز کے اندر فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔اسپتالوں سے بھیجی جانے والی فہرستوں میں ٹرینی کا نام، شعبہ، ٹریننگ لیول، ڈیوٹی کے آغاز کی تاریخ اور متعلقہ سپروائزر کا نام شامل ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔تمام ٹرینیز کی حاضری اور ڈیوٹی کی سچائی کا اندراج متعلقہ شعبے کے سربراہ سے تصدیق شدہ ہونا ضروری ہوگا۔

ویلز میں 3 ہزار سال قدیم سونے کا کنگن دریافت

 

ڈیرہ اسماعیل خان ، فائرنگ سے 5سرکاری اہلکار شہید

اگلی پوسٹ
ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے، فیصل کنڈی کا علی امین پر طنز
پچھلی پوسٹ
ڈیرہ اسماعیل خان ، فائرنگ سے 5سرکاری اہلکار شہید