Skip to main contentSkip to footer

سائنسدانوں ںے مرتے ستارے کی راکھ سے بنا سیارہ دریافت کرلیا

سائنسدانوں ںے مرتے ستارے کی راکھ سے بنا سیارہ دریافت کرلیا

ماہرینِ فلکیات نے ایک ایسے سیارے کی دریافت کی ہے جو بظاہر ایک دم توڑتے ہوئے ستارے کے چھوڑے گئے مادے سے بنا ہے۔یونیورسٹی آف واروک کے پی ایچ ڈی طالب علم جیمی ولیمز کی سربراہی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق دوسری جنریشن کے سیارے ان ستاروں کے مرنے کے دوران خارج ہونے والے مادے سے بنتے ہیں۔سائنسدانوں کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا پہلا دوسری جنریشن کا سیارہ ہو سکتا ہے جو ایک وائٹ ڈوارف یعنی مردہ ستارے کے گرد گردش کر رہا ہے۔

باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے مقابلے 20 دسمبر کو پشاور میں منعقد ہوں گے

جیمی ولیمز نے بتایا کہ ایسے سیارے انتہائی نایاب ہیں اور وائٹ ڈوارف کے گرد ان کی موجودگی غیر متوقع تھی۔ یہ کچھ ایسا ہی ہے جیسے کوئی سیارہ جو کسی ایسے ستارے کی راکھ سے جنم لے جس کے گرد وہ کبھی گھومتا تھا۔اس سے قبل ماہرین نے انتہائی طاقتور مردہ ستاروں(جنہیں پلسرز کہا جاتا ہے) کے گرد ایسے ممکنہ دوبارہ جنم لینے والے سیاروں کے شواہد دیکھے تھے۔ تاہم، وائٹ ڈوارف کے گرد اس نوعیت کا سیارہ پہلی بار سامنے آیا ہے۔سائنسدانوں کا خیال ہے کہ اگر اس دریافت کی مزید مشاہدات سے تصدیق ہو جاتی ہے تو کائنات میں ایسے دوسری نسل کے سیاروں کی تعداد پہلے کے اندازوں سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔

ایران نے پاکستان کیساتھ سرحدیں بند کرنے کی خبرمستردکردی

تحریک انصاف طالبان اور افغانستان کی تابعداری کرنا چاہتی تھی، پرویز خٹک

اگلی پوسٹ
خلائی مخلوق امریکی اہلکاروں کو قتل کیا تھا، سابق انٹیلی جنس افسر کا دعویٰ
پچھلی پوسٹ
تحریک انصاف طالبان اور افغانستان کی تابعداری کرنا چاہتی تھی، پرویز خٹک