Skip to main contentSkip to footer

100 سے زائد معروف شخصیات پر جنسی ہراسانی کے الزامات کی لسٹ وائرل

100 سے زائد معروف شخصیات پر جنسی ہراسانی کے الزامات کی لسٹ وائرل

ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے سب سے بڑے مرکز سلیکون ویلی میں کام کرنے والی خواتین کی جانب سے ایک انتہائی خفیہ دستاویز اور اسپریڈ شیٹ تیار کی گئی ہے، جس میں سو سے زائد ایسے بااثر سرمایہ کاروں، معروف کاروباری شخصیات اور بڑی ٹیک کمپنیوں سے وابستہ افراد کے نام شامل ہیں، جن پر جنسی ہراسانی اور زیادتی جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، اس لسٹ کو وسپر نیٹ ورک کا نام دیا گیا ہے۔ خواتین اس لسٹ کو ایک دوسرے کو جنسی بدسلوکی اور ممکنہ خطرات سے خبردار کرنے کے لئے استعمال کرتی ہیں۔اس مبینہ لسٹ میں درج الزامات میں خواب آور ادویات دے کر بے ہوش کرنے سے لے کر سنگین جنسی ہراسانی اور زیادتیاں تک شامل ہیں۔ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کرنے والی بیس سالہ ایک خاتون نے بتایا کہ جب انہوں نے پہلی بار یہ لسٹ دیکھی تو وہ سخت حیران رہ گئیں۔انہوں نے کہا کہ اس لسٹ میں کچھ بہت ہی معروف اور نامور شخصیات کے نام تھے

دنیا میں سالانہ 24کروڑ افراد بھنگ اور چرس کے عادی ہونے لگے

جن میں سے چند ایسے سرمایہ کار اور کاروباری شخصیات تھیں جنہیں میں اکثر مختلف تقاریب میں دیکھتی تھی۔خاتون نے بتایا کہ انہوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا اندراج اس وقت کروایا جب ان کا رابطہ اس نیٹ ورک کو چلانے والی خواتین سے ہوا، جن کے پاس ایسے سینکڑوں کیسز کا ریکارڈ موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں یا پولیس کے پاس جانے سے اس لیے ڈرتی تھیں کیونکہ انہیں خوف تھا کہ انصاف نہ ملنے کی صورت میں شہر کا ہر بڑا سرمایہ کار انہیں بلیک لسٹ کر دے گا جس سے ان کا کیریئر تباہ ہو سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ان میں سے بیشتر واقعات ہیکر ہاسز میں پیش آئے، جو ایسی رہائشی اور کاروباری جگہ ہوتی ہیں جہاں نئے سرمایہ کار، ڈیولپرز اور ٹیک ورکرز ایک ساتھ رہتے اور نیٹ ورکنگ کرتے ہیں۔ایپلیکیشن زیٹ کی بانی یہونگ ژو نے اپنے ساتھ پیش آنے والے تلخ تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بار بار انکار کیا لیکن اس کے باوجود ان کے ساتھ زبردستی کی گئی۔

تحریک انصاف حکومت نے سونے کی کان کنی میں اربوں کی کرپشن کی، ثمر بلور

انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے دسمبر 2021 میں پولیس سے رابطہ کیا تو متعلقہ شخص فرار ہو گیا جبکہ دیگر ساتھیوں نے اس کے کیریئر کو بچانے کی کوشش کی۔دوسری جانب لانچ ہائوس سے وابستہ ایک اور خاتون نے بتایا کہ ان کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے فرد کے خلاف انتظامیہ نے فوری اقدام کرتے ہوئے اسے وہاں سے نکال دیا، جس پر ادارے کے شریک بانی بریٹ گولڈسٹین نے تصدیق کی کہ انہوں نے ماہرین کی مدد سے خواتین کی حفاظت اور شکایات پر فوری اقدام کے سخت قواعد مرتب کیے تھے۔

 

آگمنٹین ،لیگزوبرون جعلی نکلے، نمونوں میں مئوثر اجزاء شامل ہی نہیں

اگلی پوسٹ
چیٹ جی پی ٹی کا نیا ماڈل لانچ کرنے کا فیصلہ واپس
پچھلی پوسٹ
ٹیکسٹائل صنعت نے برآمدات بڑھانے کے لیے ٹیکس میں کمی کا مطالبہ کردیا