Skip to main contentSkip to footer

اسلام آباد، پنڈی، اٹک میں 50 ہزار پولیس اہلکار تعینات

اسلام آباد، پنڈی، اٹک میں 50 ہزار پولیس اہلکار تعینات

اسلام آباد؛ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 27 ستمبر کو اسلام آباد میں دھرنے اور لانگ مارچ کی کال کے پیش نظر پنجاب پولیس نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے بڑے پیمانے پر سیکیورٹی کے انتظامات شروع کر دیے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مختلف اضلاع اور پولیس یونٹس سے نفری کی اٹک، راولپنڈی اور اسلام آباد روانگی شروع ہوگئی ہے، تینوں شہروں میں پنجاب پولیس کی مجموعی نفری 46 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار کردی گئی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ اٹک میں 8 ڈی آئی جیز اور 15 ایس ایس پیز سمیت تقریبا 30 ہزار افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے جبکہ راولپنڈی میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے 6 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے، اسلام آباد پولیس کے حوالے سے 10 سے 12 ہزار پنجاب پولیس اہلکار فراہم کیے جائیں گے۔پولیس ذرائع کے مطابق نفری کی نقل و حرکت کے لیے تقریباً 9کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں

خیبرپختونخوا پولیس ایکٹ کیا ہے؟ اہم نکات سامنے آگئے

نفری پنجاب کانسٹیبلری، ضلعی پولیس، پنجاب ہائی وے پیٹرول، ایس پی یو، ایلیٹ فورس سمیت مختلف یونٹس سے فراہم کی جائیگی، 11ڈی آئی جیز، 24 ایس ایس پیز سمیت افسران کی بڑی تعداد بھی نفری کے ہمراہ سیکیورٹی ڈیوٹی پر موجود ہوگی۔ذرائع نے کہا کہ متعلقہ ریجنز کو ایک لاکھ آنسو گیس شیلز اور 3 ہزار آنسو گیس پھینکنے والی گنز فراہم کردی گئی ہیں جبکہ 10 بکتر بند گاڑیاں بھی متعلقہ ریجنز کو فراہم کی جارہی ہیں، مزید 20 ہزار آنسو گیس شیلز آئندہ دو روز میں متعلقہ ریجنز کو فراہم کیے جائیں گے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے بھی 19 ہزار اہلکار، 15 ہزار آنسو گیس شیلز، 2 گنز اور ربر کی گولیاں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاہم اسلام آباد پولیس کو مطلوبہ سامان کی فراہمی کا فیصلہ حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 27 ستمبر کی سیاسی جماعت کی کال کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی جائے گی اور امن و امان کی صورت حال قابو میں رکھنے کے لیے متعلقہ مقامات پر نفری تعینات کی جائے گی۔

صوبائی وزیر فضل شکور کو کیوں اغوا کیا گیا؟ عدالت میں درخواست دائر

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کا لانگ مارچ روکنے کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں اور ضروری سازوسامان کی فہرست بھی تیار کرلی ہے اس حوالے سے بتایا گیا کہ شہر کے انٹری پوائنٹس بند کرنے کے لیے 210 کنیٹرز درکار ہیں، اسلام آباد پولیس نے 2 لاکھ سے زائد ریت کی بوریاں بھی منگوا لی ہیں اور آنسو گیس کے ایک لاکھ 10 ہزارشیل کا انتظام بھی کرلیا۔اسلام آباد پولیس کے آنسو گیس شیل فائر کرنے والی 1300 گنز موجود جبکہ مزید 500 کا آرڈر دے دیا گیا ہے، کنٹینرز لگانے اور ہٹانے کے لیے اسلام آباد پولیس کے پاس 22 کرینز بھی دستیاب ہیں۔وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون اور ایکسٹینڈڈ ریڈ زون میں پہلے سے سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور ریڈ زون جانے والے 3 راستے سیل کردیے گئے ہیں۔لانگ مارچ روکنے کے لیے تیاریوں سے متعلق بتایا گیا کہ دوسرے صوبوں سے پولیس کی نفری پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکی ہے۔

سول سروس میں اصلاحات کیلئے سمارٹ ریفارمز پیکیج تیار

 

اسمبلیاں توڑنے کی بات محمود قریشی نے عمران خان کے کان میں ڈالی’ محمودخان

Next Post
پنجاب بھر میں دفعہ 144نافذ، پشاور موٹروے ایم ون بند
Previous Post
خیبرپختونخوا پولیس ایکٹ کیا ہے؟ اہم نکات سامنے آگئے