Skip to main contentSkip to footer

نئے مالی سال کے 2ماہ میں بیرونی قرضوں میں23 فیصد اضافہ

نئے مالی سال کے 2ماہ میں بیرونی قرضوں میں23 فیصد اضافہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت کے نئے مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران بیرونی قرضوں میں 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اقتصادی امور کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے اگست کے دوران پاکستان نے ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کی بیرونی مالی معاونت حاصل کی، جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں ایک ارب 37 کروڑ ڈالر کی بیرونی معاونت ملی تھی۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں حاصل کردہ بیرونی قرض 476 ارب روپے کے مساوی رہا

گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر

جبکہ گزشتہ مالی سال جولائی سے اگست کے دوران 391 ارب روپے کے مساوی بیرونی قرض حاصل کیا گیا تھا۔ اقتصادی امور کے مطابق پہلے دو ماہ میں مختلف منصوبوں کے لیے 48 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کا قرض حاصل ہوا، جبکہ نان پراجیکٹ مد میں ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کی بیرونی معاونت ملی۔ رپورٹ کے مطابق عالمی مالیاتی اداروں نے پہلے دو ماہ کے دوران 59 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض فراہم کیا۔ اسلامی ترقیاتی بینک نے 19 کروڑ 12 لاکھ ڈالر، عالمی بینک نے 23 کروڑ 84 لاکھ ڈالر جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے 9 کروڑ 57 لاکھ ڈالر فراہم کیے۔ اقتصادی امور کی رپورٹ کے مطابق مختلف ممالک نے پاکستان کو 3 کروڑ 52 لاکھ ڈالر کی مالی معاونت فراہم کی، جس میں جرمنی کی جانب سے ایک کروڑ 28 لاکھ ڈالر اور سعودی عرب کی جانب سے 89 لاکھ ڈالر شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کی مد میں 62 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کا قرض حاصل کیا گیا، جبکہ غیر ملکی کمرشل بینکوں سے 30 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا۔

 

پاکستان کھجور پیدا کرنے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک بن گیا

حکومت نے 12 ارب کے ڈیجیٹل منصوبوں کی منظوری دے دی

Next Post
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بری خبر آگئی
Previous Post
پنجاب بھر میں دفعہ 144نافذ، پشاور موٹروے ایم ون بند