Skip to main contentSkip to footer

بائیو میٹرک تصدیق کیلئے اب نادرا جانے کی ضرورت نہیں

بائیو میٹرک تصدیق کیلئے اب نادرا جانے کی ضرورت نہیں

اسلام آباد; پاکستان سنگل ونڈو نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا)کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ساتھ اپنے پلیٹ فارم کو مربوط کر دیا ہے، جس کے بعد صارفین گھر بیٹھے اپنے اسمارٹ فونز کے ذریعے بائیومیٹرک تصدیق کا عمل مکمل کر سکیں گے۔نئی سہولت کے تحت پاکستان سنگل ونڈو صارفین کو سبسکرپشن، سبسکرپشن کی تجدید اور پروفائل اپ ڈیٹ کے لیے بائیومیٹرک تصدیق کرانے کی خاطر نادرا کے ای سہولت مرکز جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

نئے مالی سال کے 2ماہ میں بیرونی قرضوں میں23 فیصد اضافہ

اس سے قبل پاکستان سنگل ونڈو کی خدمات کے لیے بائیومیٹرک تصدیق لازمی تھی اور صارفین کو ذاتی طور پر نادرا کے ای سہولت مرکز میں جانا پڑتا تھا تاہم پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ساتھ انضمام کے بعد اہل صارفین نادرا کی مقررہ شرائط کے تحت اب یہ تصدیقی عمل آن لائن مکمل کر سکیں گے۔اس سہولت سے بالخصوص بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے جو ملک میں تجارتی سرگرمیوں سے وابستہ ہیں۔ اہل اوورسیز پاکستانی پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے پاکستان سنگل ونڈو کی بائیومیٹرک تصدیق گھر بیٹھے مکمل کر سکیں گے، جس سے اس مقصد کے لیے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وطن آنے کی ضرورت کم ہو جائے گی۔نئی سہولت کے نفاذ کے دوران صارفین کی آسانی کے لیے عبوری مدت میں بائیومیٹرک تصدیق کے دونوں طریقے دستیاب رہیں گے۔ صارفین پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے ڈیجیٹل بائیومیٹرک تصدیق مکمل کرنے یا نادرا کے ای سہولت مراکز کا سابقہ طریقہ اختیار کرنے میں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکیں گے۔

اسلام آباد، پنڈی، اٹک میں 50 ہزار پولیس اہلکار تعینات

 

فکسڈ ٹیکس سکیم بھی ناکام، صرف 2نئے دکاندار شامل

Next Post
چین اور یو این ڈی پی کا پاکستان میں پائیدار بحالی و ترقی کیلئے تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
Previous Post
فکسڈ ٹیکس سکیم بھی ناکام، صرف 2نئے دکاندار شامل