Skip to main contentSkip to footer

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بری خبر آگئی

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بری خبر آگئی

ریاض: سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے نے وہاں مقیم پاکستانی شہریوں کو سیاسی سرگرمیوں، مظاہروں اور سیاسی نظریات کی تشہیر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سفارتخانے نے پاکستانی شہریوں کو سوشل میڈیا کے استعمال میں بھی مقامی قوانین کی پابندی اور احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔ سفارتخانے کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں کہا گیا کہ سعودی قوانین کے تحت کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمی میں ملوث ہونا ممنوع ہے۔ اس لیے پاکستانی شہری سیاسی اجتماعات، مظاہروں، سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں اور سیاسی نظریات کی تشہیر سے مکمل طور پر گریز کریں۔ بیان میں سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر بھی زور دیا گیا اور پاکستانی شہریوں کو غیر مصدقہ خبروں اور افواہوں کو پھیلانے سے روکنے کی ہدایت کی گئی۔

سعودی عرب میں ہزاروں برس قدیم نخلستان کے شواہد دریافت

سفارتخانے نے کہا کہ سیاسی یا فرقہ وارانہ بحث، تکرار اور اشتعال انگیز مواد شیئر کرنے سے بھی اجتناب کیا جائے۔سفارتخانے نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو یہ بھی ہدایت کی کہ مقامی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید یا اشتعال انگیزی پھیلانے والے مواد سے دور رہیں اور خطے کی سیاسی و سکیورٹی صورتحال کو سنسنی خیز انداز میں پیش کرنے سے گریز کریں۔بیان میں خبردار کیا گیا کہ سعودی عرب کے مقامی قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس میں گرفتاری، جرمانہ، قید، ملک بدری اور دوبارہ سعودی عرب میں داخلے پر پابندی جیسے اقدامات شامل ہوسکتے ہیں۔یہ ہدایت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی اور سفارتی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں قریبی روابط جاری ہیں۔ پاکستان کی وزارت خارجہ بھی حالیہ ہفتوں میں سعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری کے حوالے سے متعدد بیانات جاری کرچکی ہے۔

تہران میں رات کو آسمان پر نظر آنے والی پراسرار روشنیاں

 

گوگل میپس پر دریافت پراسرار سٹرکچر 39کروڑ برس پرانا نکلا

Next Post
خیبرپختونخوا کے53 مقامات پر پرندوں کے شکار پر پابندی عائد
Previous Post
نئے مالی سال کے 2ماہ میں بیرونی قرضوں میں23 فیصد اضافہ