Skip to main contentSkip to footer

شہباز ادوار میں قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا, تفصیلات سامنے آگئیں

شہباز ادوار میں قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا, تفصیلات سامنے آگئیں

بطور وزیراعظم شہباز شریف کے ہوتے ہوئے وفاقی حکومت کے قرضوں میں پونے چار سال میں 37 ہزار 307 ارب روپے کے تاریخی اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزات کی بنیاد پر سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کے دور کے مقابلے میں پی ٹی آئی دورکے تقریبا پونے چار سال میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18 ہزار 323 ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

پاکستان اور کرغزستان میں ہونے والے تجارتی معاہدوں کی تفصیل سامنے آگئی

شہبازشریف کے پہلے اور موجودہ دور حکومت کے پونے چار سال کی مدت میں پی ٹی آئی حکومت کے تقریبا پونے چار سال کے مقابلے میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں 104 فیصد زیادہ اضافہ ہوا کیوں کہ بطوروزیراعظم شہبازشریف وفاقی حکومت کے قرضوں میں پونے 4 سال میں 37 ہزار307 ارب روپے اورپی ٹی آئی دورحکومت کی تقریبا پونے 4 سال میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار327 ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزات سے معلوم ہوتا ہیکہ بطور وزیراعظم شہبازشریف کے پہلے دور اپریل 2022 سے لیکر جولائی 2023 کے 16 ماہ کے دوران وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18 ہزار 764 ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا جبکہ موجودہ حکومت کے ابتدائی 29 مہینوں مارچ 2024 سے لیکر جولائی 2026 کے دوران وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار 543 ارب روپیکا اضافہ ہوا۔

حکومت نے ہدف سے 100ارب روپے زیادہ پیٹرولیم لیوی وصول کرلیا

 

 

 

چینی کمپنی کاپاکستان میں جوتوں کے 16پیداواری یونٹ لگانے کا اعلان

Next Post
پاکستان کا اسٹیفن ہاکنگ،ایک انگلی سے لیپ ٹاپ چلا کر لاکھوں روپے کمانے والا عبدالمعید
Previous Post
کوہاٹ پولیس لائن دھماکے میں 869 کلو بارود استعمال ہونے کا انکشاف