Skip to main contentSkip to footer

شمالی کوریا کے زیرِ زمین جوہری تجربات کے بعد دنیا میں 1399 زلزلے

شمالی کوریا کے زیرِ زمین جوہری تجربات کے بعد دنیا میں 1399 زلزلے

شمالی کوریا کے زیرِ زمین جوہری تجربات کے مقام مانٹ مانتاپ کے اطراف کئی برسوں تک زلزلہ جاتی سرگرمی میں اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔ شمالی کوریا کے زیرِ زمین جوہری تجربات کے ممکنہ طویل مدتی اثرات کے بارے میں سائنسدانوں نے اہم انکشاف کیے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ انکشافات ایک سائنسی جریدے کے رپورٹ میں شائع ہوئے ہیں جس نے دنیا میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے مرکزی جوہری تجربہ گاہ پونگے ری کے قریب زلزلوں کی سرگرمی 2017 کے آخری اور سب سے بڑے جوہری تجربے کے بعد غیر معمولی طور پر بڑھ گئی اور کئی برس تک جاری رہی۔ اس رپورٹ کی تیاری کے لیے چین اور جنوبی کوریا میں نصب زلزلہ پیما اسٹیشنوں سے 2008 سے 2025 تک حاصل کیے گئے مسلسل زلزلہ جاتی ڈیٹا سے مدد لی گئی ہے۔

ایرانی انقلاب کے بعد اسرائیل مضبوط کیوں ہوا؟ عرب اسرائیل جنگوں سے پراکسی وار تک کی کہانی

جس کے دوران مانٹ مانتاپ کے اطراف 1,399 زلزلوں کا سراغ ملا جن میں سے بڑی تعداد کی شدت تقریبا 2 سے 3 کے درمیان تھی حالانکہ اس سے قبل یہاں طویل عرصے تک زلزلوں کی سرگرمیاں انتہائی کم رہی تھیں۔ تاہم شمالی کوریا کے جوہری تجربات کے بعد صورتحال تبدیل ہونا شروع ہوئی اور 2013 میں پہلی نمایاں زلزلہ جاتی سرگرمی ریکارڈ ہوئی جبکہ 2017 کے آخری تجربے کے بعد زلزلوں کی تعداد اور شدت میں واضح اضافہ دیکھا گیا۔شمالی کوریا نے 2006 سے 2017 کے درمیان پونگے ری کے مقام پر 6 زیرِ زمین جوہری تجربات کیے۔ ستمبر 2017 میں کیا گیا آخری تجربہ سب سے طاقتور تھا جس کے نتیجے میں تقریبا 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس دھماکے سے پہاڑ کے اندر موجود چٹانوں اور زیرِ زمین ساخت کو شدید نقصان پہنچا جبکہ مانٹ مانتاپ کی چوٹی کی شکل میں بھی تقریبا 3 میٹر تک تبدیلی دیکھی گئی تھی۔ تاہم حیران کن بات یہ تھی کہ دھماکے کے فورا بعد زلزلوں کی سرگرمی ختم ہونے کے بجائے تقریبا تین ہفتے بعد بڑھنا شروع ہوئی اور پھر آنے والے برسوں میں اس میں اضافہ ہوتا رہا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جوہری دھماکوں نے زمین کی سطح کے نیچے موجود چٹانوں کو نقصان پہنچایا اور زیرِ زمین دبا کی تقسیم تبدیل کردی جس کے نتیجے میں پہلے سے موجود کمزور فالٹ لائنز دوبارہ متحرک ہوسکتی ہیں۔

ستائیس ستمبر ملک کی تاریخ اور تقدیر بدلنے کا دن ہوگا ،سہیل آفریدی

 

ایک ہی تاریخ کو پیدا ہونے والی ایک خاندان کی پانچ نسلوں کا عالمی ریکارڈ قائم

Next Post
خیبر پختونخوا میں سیاحتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری
Previous Post
ایک ہی تاریخ کو پیدا ہونے والی ایک خاندان کی پانچ نسلوں کا عالمی ریکارڈ قائم