ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری بنانا ہر بلے باز کا خواب ہوتا ہے تاہم کبھی کبھی صرف ایک رن کی دوری بھی ناقابل یقین مایوسی میں بدل جاتی ہے۔ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں صرف چھ ایسے بلے باز گزرے ہیں جو اپنی ٹیم کی آخری وکٹ گرنے تک 99 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے اور ایک رن کی کمی کے باعث سنچری سے محروم ہوگئے۔اس منفرد اور بدقسمت فہرست میں جنوبی افریقا کے اینڈریو ہال کا نام نمایاں ہے،21 اگست 2003 کو انگلینڈ کے خلاف ہیڈنگلے ٹیسٹ میں ہال نے شاندار اننگز کھیلی لیکن جنوبی افریقا کی پہلی اننگز 365 رنز پر ختم ہوگئی
ورلڈ ریکارڈ ہولڈر رضا اللہ کا تعلق مردان سے نکلا
ہال 99 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے اور سنچری ان سے صرف ایک رن دور رہ گئی۔جنوبی افریقا کے سابق عظیم آل رائونڈر شان پولاک بھی اسی صورتحال کا شکار ہوچکے ہیں،15 نومبر 2002 کو سری لنکا کے خلاف سپر اسپورٹ پارک ٹیسٹ میں پولاک نے 99 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 448 رنز بنائے لیکن ٹیم کی آخری وکٹ گرنے کے ساتھ ہی پولاک کی سنچری کا خواب بھی ادھورا رہ گیا۔آسٹریلیا کے لیجنڈری کپتان اسٹیو وا کے کیریئر میں بھی یہ عجیب واقعہ پیش آیا۔ 3 فروری 1995 کو انگلینڈ کے خلاف واکا گرانڈ ٹیسٹ میں وا 99 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔ آسٹریلیا کی پہلی اننگز 402 رنز پر اختتام پذیر ہوئی اور عظیم بلے باز صرف ایک رن کی کمی کے ساتھ پویلین لوٹے۔پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق بھی اس بدقسمت کلب کا حصہ ہیں، 21 اپریل 2017 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سبینا پارک ٹیسٹ میں مصباح نے 99 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ پاکستان کی پہلی اننگز 407 رنز پر ختم ہوئی اور مصباح ایک رن کے فاصلے پر رہ کر سنچری سے محروم ہوگئے۔
آئی سی سی نے مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027کے 12وینیوز کا اعلان کر دیا
انگلینڈ کے مشہور بلے باز جیفری بائیکاٹ کے ساتھ بھی ٹیسٹ کرکٹ نے یہی کھیل کھیلا، 14 دسمبر 1979 کو آسٹریلیا کے خلاف واکا گرانڈ میں بائیکاٹ 99 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے،انگلینڈ کی اننگز 215 رنز پر سمٹ گئی اور بائیکاٹ کی شاندار اننگز سنچری کے بجائے 99 ناٹ آٹ کے طور پر یاد رکھی گئی، فہرست میں نسبتا حالیہ نام انگلینڈ کے جونی بیئرسٹو کا ہے،19 جولائی 2023 کو آسٹریلیا کے خلاف ایشز کے مانچسٹر ٹیسٹ میں بیئرسٹو نے 99 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 592 رنز کا بڑا مجموعہ بنایا، مگر ٹیم کی آخری وکٹ گرنے کے بعد بیئرسٹو بھی 99 رنز پر ہی ناٹ آئوٹ رہ گئے،یہ 6 واقعات ٹیسٹ کرکٹ کے ان نایاب لمحات میں شامل ہیں جہاں بلے باز نے اپنی وکٹ تو بچالی مگر قسمت نے سنچری کیلئے درکار صرف ایک رن بھی نہ دیا،ان اننگز کی خاص بات یہی ہے کہ کھلاڑی آٹ ہوئے بغیر بھی سنچری مکمل نہ کرسکے اور 99 ناٹ آئوٹ کا ایسا ریکارڈ بنا گئے جسے شاید وہ خود بھی اپنی سنچریوں سے زیادہ کبھی نہیں بھول پائیں گے۔
گلگت میں ٹرافی ہنٹنگ، استور مارخور کا پرمٹ 3لاکھ 56ہزار ڈالر میں نیلام

