Skip to main contentSkip to footer

خیبرپختونخوا کے سرکاری افسران و اہلکاروں کیخلاف 827 کیسز سامنے آگئے

خیبرپختونخوا کے سرکاری افسران و اہلکاروں کیخلاف 827 کیسز سامنے آگئے

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے زیر صدارت اجلاس میں سرکاری افسران و اہلکاروں کے خلاف احتسابی کارروائیوں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہاہے کہ اکتوبر 2025 سے اب تک سرکاری افسران و اہلکاروں کے خلاف 827 کیسز سامنے آئے، 629 کیسز کے فیصلے ہو چکے جبکہ 198 کیسز پر کارروائی جاری ہے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہاکہ 629 فیصلہ شدہ کیسز میں 589 افسران و اہلکاروں کو سزائیں دی گئیں جبکہ 40 ملازمین بری ہوئے احتسابی کارروائیوں کے نتیجے میں 128 ملازمین سروس سے فارغ، 18 ڈس مس فرام سروس اور 6 جبری ریٹائر کیے گئے 2 ملازمین کی تنزلی، ایک کی گرفتاری، 89 کی تنخواہوں سے ریکوری اور 39 کی ترقی روکنے کی کارروائی کی گئی16 ملازمین کو چارج شیٹ، 14 کی تنخواہوں میں کٹوتی اور 10 کو معطل کیا گیا 155 ملازمین کو وارننگ

شوگر مافیا نے ایک سال کے دوران عوام کو کتنا لوٹا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

جبکہ 52 کی سرزنش کی گئی سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائیوں میں غیر مجاز غیر حاضری سب سے بڑا جرم، 447 کیسز یعنی 54 فیصد غیر مجاز غیر حاضری سے متعلق ہیں ڈیوٹی میں غفلت کے 120، کرپشن و مالی بے ضابطگیوں کے 75 اور نااہلی کے 75 کیسز سامنے آئے بدسلوکی کے 14، ناقص نگرانی کے 13 اور قواعد کی خلاف ورزی کے 11 کیسز رپورٹ ہوئے غیر مجاز غیر حاضری، ڈیوٹی میں غفلت، کرپشن و مالی بے ضابطگیوں، نااہلی اور دیگر معاملات سمیت 827 کیسز کا جائزہ لیا گیا احتسابی کارروائیوں میں 221 شوکاز نوٹس، 279 وضاحت طلبی کے کیسز، 184 انکوائریاں، 102 معطلیاں، 23 اظہار ناپسندیدگی اور 9 او ایس ڈی کی کارروائیاں شامل ہیں محکمہ جاتی اعتبار سے ضلع دفاتر سے 305، منسلک محکموں و اداروں سے 263 اور مرکزی محکموں سے 259 کیسز سامنے آئے

سرحد یونیورسٹی تنازع کہاں سے شروع ہوا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

صحت کے شعبے کے فیلڈ وزٹس کے دوران ضلع ہیڈکوارٹر ہسپتال صوابی کے 90 افسران و اہلکاروں کے خلاف معطلی کی کارروائی کی گئی ضلع ہیڈکوارٹر ہسپتال لکی مروت کے 61 افسران و اہلکاروں کے خلاف بھی معطلی کی کارروائی کی گئی قائد عمران خان کے وژن کے مطابق احتساب سے کوئی بالاتر نہیں، سرکاری نظام میں شفافیت اولین ترجیح ہے خیبرپختونخوا میں گڈ گورننس، میرٹ اور شفافیت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا رہا کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، کرپٹ عناصر کے لیے خیبرپختونخوا میں کوئی جگہ نہیں

گلیشیائی جھیلیں پھٹنے، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

 

پمز ہسپتال کی نرسری میں آتشزدگی ، 14 نومولود جاں بحق

Previous Post
ریٹائرڈ افسران کی بیرونِ ملک منتقلی، پنشن غیر ملکی کرنسی میں لینے کا انکشاف