Skip to main contentSkip to footer

الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ میں انقلاب، 9 منٹ میں 97 فیصد چارج

الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ میں انقلاب، 9 منٹ میں 97 فیصد چارج

چینی کمپنی بی وائے ڈی نے منٹوں میں بیٹری چارج کرنے کی ٹیکنالوجی متعارف کرا دی۔الیکٹرک گاڑیوں کے صارفین کے لیے بڑی پیش رفت سامنے آگئی، چینی کمپنی بی وائی ڈی برطانیہ میں آئندہ 12ماہ کے دوران 300جدید فلیش چارجنگ اسٹیشنز نصب کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے، جہاں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے الیکٹرک گاڑی کی بیٹری صرف 9منٹ میں 10سے 97فیصد تک چارج کی جاسکے گی۔کارسکوپس کی رپورٹ کے مطابق بی وائی ڈی آئندہ چند ہفتوں میں برطانیہ میں اپنے پہلے فلیش چارجنگ اسٹیشنز متعارف کرائے گی۔ کمپنی کی جانب سے تیار کردہ یہ نظام چین میں پہلے ہی بڑے پیمانے پر استعمال ہورہا ہے

سپیس ایکس کا راکٹ چاند سے ٹکرا گیا، زمین کیلئے کوئی خطرہ نہیں،ناسا

 

اور اب اسے یورپی مارکیٹ میں بھی متعارف کرایا جارہا ہے۔ بی وائی ڈی کے فلیش چارجر میں دو کنیکٹرز موجود ہیں، ایک گاڑی چارج ہونے کی صورت میں چارجر 1,500کلو واٹ تک کی زیادہ سے زیادہ طاقت فراہم کرسکتا ہے جبکہ بیک وقت دو گاڑیاں چارج ہونے کی صورت میں ہر کنیکٹر کو 1,000کلو واٹ تک بجلی فراہم کی جاسکتی ہے۔کمپنی کے مطابق اس ٹیکنالوجی سے بیٹری کو صرف 5 منٹ میں 10 سے 70 فیصد تک چارج کیا جاسکتا ہے جبکہ 10 سے 97 فیصد تک چارج ہونے میں صرف 9 منٹ درکار ہوں گے، شدید سرد موسم میں بھی چارجنگ کی رفتار نمایاں طور پر برقرار رہنے کا دعوی کیا گیا ہے جہاں منفی 30 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں بیٹری کو 20 سے 97 فیصد تک چارج کرنے میں تقریبا 12 منٹ لگیں گے۔بی وائی ڈی آئندہ ایک سال کے دوران برطانیہ میں 300 فلیش چارجنگ اسٹیشنز نصب کرے گی۔

چینی ٹریول ولاگر کا دورہ پاکستان، سیاحتی مقامات کی بھرپور تشہیر

 

 

بوتل میں بند کرکے سمندر میں چھوڑا گیا پیغام 5 دہائیوں بعد مل گیا

Next Post
دنیا کے سب سے بڑے الیکٹرک طیارے کی آزمائشی پرواز مکمل
Previous Post
گلیشیائی جھیلیں پھٹنے، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری