Skip to main contentSkip to footer

پشاور تعلیمی بورڈ نے میٹرک نتائج کا اعلان کر دیا

پشاور بورڈ میٹرک نتائج 2026

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ بورڈ کے مطابق نویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں 97 ہزار 950 طلبہ نے حصہ لیا جن میں 39 ہزار 103 طلبہ کامیاب قرار پائے جبکہ 57 ہزار 847 طلبہ کو دسویں جماعت میں پروموٹ کیا گیا۔ اس طرح نویں جماعت میں مجموعی پاس و پروموشن کا تناسب 99 فیصد رہا۔ بورڈ کے مطابق دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں 95 ہزار 496 امیدوار شریک ہوئے، جن میں 66 ہزار 988 طلبہ کامیاب جبکہ 27 ہزار 788 طلبہ ناکام رہے۔ دسویں جماعت میں مجموعی کامیابی کا تناسب 70.2 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

پشاور بورڈ میٹرک نتائج 2026

 

 

 

 

 

 

 

 

 

پشاور بورڈ کے آرٹس گروپ میں محمد ابوذر نے 1088 نمبر حاصل کرکے پہلی، سائرہ ظفر نے 1074 نمبر لے کر دوسری جبکہ سیف ہمدان نے 1062 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سائنس گروپ میں اومامہ علی نے 1182 نمبر حاصل کرکے پہلی، سیدہ عتیقہ نے 1087 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ حریم خان نے 1077 نمبر لے کر تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ سپیشل بچوں کی کیٹیگری میں محمود ایاز نے 1060 نمبر حاصل کرکے پہلی، رابعہ بی بی نے 1052 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ محمد آذان خان نے 1050 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

دوسری جانب ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ نے بھی میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج جاری کر دیے۔ بورڈ کے مطابق امتحانات میں 72 ہزار 364 امیدواروں نے حصہ لیا جبکہ دسویں جماعت کے نتائج کا مجموعی تناسب 80 فیصد رہا۔ نتائج میں طالبات نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی اور آرٹس گروپ دونوں میں پہلی تینوں پوزیشنیں حاصل کر لیں۔ ایبٹ آباد بورڈ میں عائشہ زیب نے 1167 نمبر حاصل کرکے پہلی، فاطمہ جدون نے 1163 نمبر لے کر دوسری جبکہ اسوہ مہرین نے 1160 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

جماعت اسلامی کا پیٹرول، بجلی و مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

آرٹس گروپ میں زینب بی بی نے 1131 نمبر کے ساتھ پہلی، زینب طاہر نے 1075 نمبر لے کر دوسری جبکہ خنسہ بی بی نے 1072 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ نتائج کے اعلان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نذیر عباسی نے والدین اور اساتذہ پر زور دیا کہ وہ بچوں کی بہتر تربیت اور معیاری تعلیم پر خصوصی توجہ دیں تاکہ مستقبل میں بھی ایسے ہی شاندار نتائج سامنے آئیں۔

 

آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ مکمل،تفصیلات سامنے آگئیں

 

کورونا کے 5سال بعد ورک فرام ہوم میں چھپے نقصانات سامنے آ گئے

Previous Post
مسافر طیارے کے پائلٹ نے اڑتی ہوئی پراسرار چیز دیکھ لی