Skip to main contentSkip to footer

بوتل میں بند کرکے سمندر میں چھوڑا گیا پیغام 5 دہائیوں بعد مل گیا

امریکا میں 53 سال قبل 9 سالہ بچی کی جانب سے سمندر میں چھوڑی گئی بوتل میں بند پیغام دلدلی علاقے کی صفائی کے دوران مل گیا، سوشل میڈیا نے خاندان تک پہنچا دیا۔

بوتل میں بند کرکے سمندر میں چھوڑا گیا پیغام 5 دہائیوں بعد مل گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس کا تجربہ امریکی ریاست نیو جرسی کے ایک شخص کو ہوا۔جان کیوٹرمین ایک ایسے ادارے کے شریک بانی ہیں جو اس ریاست کے دلدلی علاقوں کی صفائی کا کام کرتا ہے۔ایسے ہی ایک دلدلی حصے کی صفائی کے دوران انہیں ایک بوتل ملی جس میں ایک پیغام موجود تھا جسے 53 سال قبل ایک 9 سالہ بچی نے سمندر میں چھوڑا تھا۔ یہ پیغام بنیادی طور پر ایک مذاق پر مبنی تھا۔لوری بلیئر کے اس پیغام میں لکھا تھا کہ یہ بوتل 20 اگست 1973 کو اوشین سٹی کے ساحل پر تیرنے کے لیے چھوڑی گئی ہے پیغام میں بچی نے فرضی انداز میں لکھا تھا کہ اسے اغوا کرکے بحرِ اوقیانوس کے ایک دور افتادہ جزیرے پر لے جایا جا رہا ہے، جہاں اسے شارک سے بھرے پانیوں میں غوطے لگانے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے مصر میں 3ہزار سال پرانا مقبرہ دریافت کرلیا

 

اور جس کو بوتل ملے تو پیغام کو میرے گھر پر واپس پہنچایا جائے۔جان کیوٹر مین نے اس پیغام کی تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا تاکہ لوری بلیئر کو ڈھونڈ سکیں اور ان کی پوسٹ بتدریج لوری بلیئر کی بہن ایلیسین اسپنسر تک پہنچی۔ایلیسین اسپنسر نے بتایا کہ ان کی بہن نے یہ خط ان سے لکھوایا تھا جب ان کی عمر 16 سال تھی اور ان کی لکھائی لوری سے بہتر تھی، جس کے بعد اسے ایک ساحل پر تیرنے کے لیے چھوڑ دیا۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ ‘میری بہن بہت زیادہ تخلیقی اور پرمزاح لڑکی تھی

اسلام کے دو انگریز مجاہد، جنہوں نے برطانیہ میں اسلام کی شمع روشن کی

 

ایلیسن نے بتایا کہ 1973 میں لاری صرف 9 سال کی تھیں جبکہ وہ خود 16 برس کی تھیں۔ لاری نے یہ دلچسپ پیغام انہیں بول کر لکھوایا تھا کیونکہ ان کی لکھائی زیادہ صاف تھی، جس کے بعد دونوں بہنوں نے اوشن سٹی کے ساحل سے بوتل سمندر میں بہا دی تھی۔ اس کا حس مزاح بہت اچھا تھا’۔جان کیوٹر مین کو علم ہوا کہ لوری بلیئر کا انتقال 2019 میں کینسر کے باعث ہوا اور وہ یہ جان کر بھی حیران ہوئے کہ ان کی سالگرہ اسی دن ہوتی ہے جس دن لوری بلیئر کی سالگرہ ہوتی تھی۔انہوں نے یہ خط ایلیسین اسپنسر کو بھیج دیا جن کی جانب سے اسے گھر میں فریم کرکے لگانے کا منصوبہ بنایا گیا۔

 

 

 

خان پور ڈیم کے پانی سے ہر سال ابھرنے والی 153 سالہ تاریخی مسجد راجگان

Next Post
پنجاب کے کھربوں روپے کے سرکاری اثاثوں پر نیا قانونی نظام نافذ
Previous Post
آئی سی سی نے مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027کے 12وینیوز کا اعلان کر دیا