Skip to main contentSkip to footer

سو سال بعد پہلی جنگِ عظیم کے پنجابی فوجیوں کو جنگی شہدا ء کا درجہ مل گیا

سو سال بعد پہلی جنگِ عظیم کے پنجابی فوجیوں کو جنگی شہدا ء کا درجہ مل گئی

پہلی جنگِ عظیم میں برطانوی افواج کے لیے خدمات انجام دینے والے تقریبا 9ہزار 500پنجابی فوجیوں کو ایک صدی بعد باضابطہ طور پر جنگی شہدا کی سرکاری فہرست میں شامل کر لیا گیا، یہ فوجی جنگ کے دوران شدید زخمی ہوئے تھے اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے تھے۔

ٹائی ٹینک حادثے سے چند روز قبل لکھا گیا نایاب خط نیلامی کیلئے پیش

 

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نو آبادیاتی دور کی پالیسیوں کے باعث ان شہدا کو طویل عرصے تک جنگی ہلاکتوں میں شامل نہیں کیا گیا اور نہ ہی ان کی قبروں کو جنگی قبرستانوں کا درجہ ملا تاہم تاریخی ریکارڈ کی ازسرِنو جانچ کے بعد ان کی قربانیوں کو سرکاری طور پر تسلیم کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ان فوجیوں کا اصل ریکارڈ ہاتھ سے لکھی دستاویزات کی صورت میں لاہور عجائب گھر کے تہہ خانے میں محفوظ تھا جو برسوں تک نظر انداز رہا، بعد میں تحقیق کے ذریعے ان ریکارڈز کی بنیاد پر فوجیوں کی شناخت کی گئی

بھارت میں 7 آدم خور شیروں نے تباہی مچادی، درجنوں افراد ہلاک

 

اور انہیں سرکاری فہرست میں شامل کیا گیا۔تاریخی ریکارڈ کے مطابق ان فوجیوں میں مسلمان، سکھ اور ہندو شامل تھے جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ برصغیر کے مختلف علاقوں اور برادریوں کے لاکھوں افراد نے عالمی جنگوں میں حصہ لیا۔تاریخ دانوں کے مطابق پہلی اور دوسری جنگِ عظیم کے دوران متحدہ ہندوستان سے لاکھوں افراد نے برطانوی افواج میں خدمات انجام دیں جن میں سے بڑی تعداد نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا تاہم نوآبادیاتی دور کے باعث کئی دہائیوں تک ان کی قربانیوں کو مکمل طور پر تسلیم نہیں کیا گیا۔ماہرین کا کہناتھا کہ حالیہ فیصلہ ان فوجیوں کی قربانیوں کے اعتراف کے ساتھ عالمی جنگوں میں برصغیر کے سپاہیوں کے اہم کردار کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

 

ال نینو نے پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

 

 

دوستوں کو دبئی بلائیں، 3000 درہم کا فائدہ اٹھائیں

Previous Post
کرسٹیانو رونالڈو کی ایک منٹ کی کمائی کتنی ؟ جان کر حیران رہ جائیں گے