Skip to main contentSkip to footer

جعلی یا اصلی؟ اے آئی تصاویر پہچاننے کے آسان طریقے سامنے آگئے

جعلی یا اصلی؟ اے آئی تصاویر پہچاننے کے آسان طریقے سامنے آگئے

مصنوعی ذہانت (اے آئی)کی تیز رفتار ترقی نے جعلی تصاویر کو اس حد تک حقیقت کے قریب پہنچا دیا ہے کہ عام افراد کے لیے اصل اور مصنوعی تصویر میں فرق کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے، تاہم نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ چند مخصوص خصوصیات پر توجہ دے کر لوگ اے آئی سے تیار کردہ تصاویر کی شناخت بہتر انداز میں کر سکتے ہیں۔ اس حوالے سے اسکاٹ لینڈ کی یونیورسٹی آف ایبرڈین کی ماہرِ نفسیات ڈاکٹر کلیئر سدرلینڈ اور آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کی پروفیسر ایمی ڈاول سمیت برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کے ماہرین نے تحقیق کی، تحقیق کے دوران شرکا کو اے آئی تصاویر پہچاننے کے لیے 6 بنیادی نشانیوں پر توجہ دینا سکھائی گئی۔

روزانہ 5کپ کافی جگر کی بیماریوں سے بچائو میں مددگار ثابت

ماہرین کے مطابق پہلی نشانی غیر معمولی یکسانیت ہے،حقیقی انسانی چہروں میں قدرتی خامیاں موجود ہوتی ہیں، جیسے آنکھوں یا مسکراہٹ میں معمولی فرق، جبکہ اے آئی سے بنے چہرے اکثر حد سے زیادہ مکمل اور بے عیب نظر آتے ہیں۔ دوسری نشانی چہرے کے تناسب میں غیر معمولی توازن ہے، مصنوعی ذہانت اکثر ایسے چہرے بناتی ہے جن کے خدوخال بہت متوازن اور خوبصورت دکھائی دیتے ہیں، جبکہ حقیقی انسانوں میں قدرتی فرق پایا جاتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ اے آئی اکثر غیر معمولی خوبصورت چہرے تخلیق کرتی ہے، جبکہ حقیقی افراد کے چہروں میں منفرد خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ مصنوعی تصاویر میں جذباتی تاثرات بھی نسبتا کم نمایاں ہوتے ہیں اور کئی چہرے دیکھنے کے بعد ذہن میں دیر تک محفوظ نہیں رہتے۔ یہ بھی پڑھیں:لا افسران کی مراعات کا راز کھل گیا!کتنی تنخواہ ملتی ہے؟ محققین کا کہنا ہے کہ ان میں سے کوئی ایک علامت جعلی تصویر کا حتمی ثبوت نہیں، بلکہ مختلف خصوصیات کو مجموعی طور پر دیکھ کر بہتر اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

12 سال کی عمر میں جہاز بنانے والی اگلی آئنسٹائن سبرینا کون ہے؟

تحقیق کے دوران شرکا کو پہلے اصل اور جعلی تصاویر دکھا کر جانچا گیا، پھر انہیں شناخت کی تربیت دی گئی۔ نتائج کے مطابق تربیت کے بعد شرکا کی درست شناخت کی صلاحیت تقریبا 40 فیصد سے بڑھ کر 80 فیصد تک پہنچ گئی، جبکہ کچھ افراد نے تقریبا 100 فیصد درست نتائج حاصل کیے۔ ماہرین کے مطابق فی الحال تربیت کے ذریعے انسان اے آئی سے تیار کردہ تصاویر کو بہتر انداز میں پہچان سکتے ہیں تاہم مصنوعی ذہانت میں مسلسل بہتری کے باعث مستقبل میں یہ چیلنج مزید بڑھ سکتا ہے۔

 

مکڑی انسانوں سے بھی زیادہ تیز نکلی ، سائنسدانوں کا حیران کن انکشاف

اگلی پوسٹ
خلائی مخلوق جیسا دکھنے والا دنیا کا انوکھا اور دیوقامت کیڑا
پچھلی پوسٹ
روزانہ 5کپ کافی جگر کی بیماریوں سے بچائو میں مددگار ثابت