Skip to main contentSkip to footer

فیفا ورلڈکپ،10دن میں کئی تاریخی ریکارڈز ٹوٹ گئے، مزید خطرے میں

فیفا ورلڈکپ،10دن میں کئی تاریخی ریکارڈز ٹوٹ گئے، مزید خطرے میں

فیفا ورلڈ کپ 2026 کو شروع ہوئے ابھی صرف 10 دن گزرے ہیں لیکن فیفا ورلڈکپ ٹورنامنٹ پہلے ہی کئی یادگار ریکارڈز کا گواہ بن چکا ہے۔دنیائے فٹبال کے مشہور اسٹارز لیونل میسی، کائلیان ایمباپے، ہیری کین اور ایرلنگ ہالینڈ نے اپنے ابتدائی میچوں میں شاندار کارکردگی دکھا کر نئی تاریخ رقم کرنے کی بنیاد رکھ دی ہے۔

ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی نے الجزائر کے خلاف ہیٹ ٹرک اسکور کرکے ورلڈ کپ میں اپنے گولوں کی تعداد 16 تک پہنچا دی، یوں وہ جرمنی کے میروسلاو کلوزے کے ہم پلہ ہو گئے۔اب میسی اگلے میچ میں یہ ریکارڈ اپنے نام کرنے کے قریب ہیں۔فرانس کے کائلیان ایمباپے 14 ورلڈکپ گولوں کے ساتھ میسی اور کلوزے کے ریکارڈ سے صرف دو گول پیچھے ہیں اور وہ فرانس کی تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی بن چکے ہیں۔دوسری جانب انگلینڈ کے ہیری کین نے کروشیا کے خلاف دو گول کرکے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے لیے 10 گول مکمل کیے

پی سی بی حکام کے غیر ملکی دوروں پر کروڑوں روپے خرچ، تفصیلات سامنے آگئیں

 

اور گیری لائنکر کا ورلڈکپ میں انگلینڈ کے لیے سب سے زیادہ گولز کا ریکارڈ برابر کردیا۔کرسٹیانو رونالڈو اپنے پہلے میچ میں کوئی خاطر خواہ کارکردگی تو نہ دکھا سکے لیکن ایک منفرد سنگ میل عبور کرتے ہوئے چھ مختلف ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں شرکت کرنے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔41 سالہ رونالڈو ورلڈ کپ میں میدان میں اترنے والے معمر ترین آٹ فیلڈ کھلاڑی بھی بن گئے۔

ادھر ناروے کے ایرلنگ ہالینڈ نے عراق کے خلاف دو گول کرکے اپنے ملک کی ورلڈکپ تاریخ کے مشترکہ ٹاپ اسکورر کا اعزاز حاصل کر لیا۔کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا نے بھی اسپین کے خلاف شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنی ٹیم کے ڈیبیو ورلڈ کپ میچ میں کئی ریکارڈ قائم کیے۔ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے میں اب تک چھ ریڈ کارڈز بھی دکھائے جا چکے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ورلڈ کپ نہ صرف ریکارڈز بلکہ سنسنی خیز لمحات کے حوالے سے بھی یادگار ثابت ہو سکتا ہے۔

 

شیاطین کو بلانے کیلئے جادوئی منتر لکھی پراسرار تختی دریافت

Next Post
سرحد چیمبر کا صنعتی پالیسی مرتب کر نے سمیت خصوصی مراعات کا مطالبہ
Previous Post
ایرانی صدر مسعود پزشکیان آج پاکستان کا دورہ کریں گے