Skip to main contentSkip to footer

مچھر انسانوں کو زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟ حیران کُن انکشاف

Why Mosquitoes Bite Humans

برازیل میں کی جانے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ماضی کے مقابلے میں مچھر اب زیادہ انسانوں کے خون پر انحصار کرنے لگے ہیں۔ ریو ڈی جنیرو کی وفاقی یونیورسٹی اور اوسوالڈو کروز انسٹی ٹیوٹ کے محققین نے برازیل کے اٹلانٹک فارسٹ میں دو قدرتی ریزورٹس میں لائٹ ٹریپس نصب کیے تاکہ 52 مختلف قسم کے مچھروں کو پکڑا جا سکے۔  نتائج سے پتہ چلا کہ مچھر انسانوں کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں، تحقیق کے مطابق، جنگلات کی کٹائی کی وجہ سے مچھروں کے پاس قدرتی خون کے ذرائع کم ہیں، جس کے باعث وہ زیادہ انسانوں کو کاٹنے لگے ہیں۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جیسے جیسے حیاتیاتی تنوع کم ہو رہا ہے، مچھر انسانوں کو زیادہ نشانہ بنانے لگے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ انسانی سرگرمیاں بڑھتی جارہی ہیں اور وہ دیگر جانوروں کو علاقے سے باہر دھکیل رہی ہیں، جس کے باعث مچھروں کے پاس اپنی بقا اور کھانے کے لیے کم آپشنز بچتے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مچھروں کی خوراک کے عادات کو بہتر سمجھ کر بیماریوں کی روک تھام کے طریقے بہتر بنائے جا سکتے ہیں۔ مچھر کاٹنے سے محض خارش کا ہی سامنا نہیں کرنا پڑتا بلکہ یہ چھوٹا سا جانور بیماریوں کے منتقلی کا اہم ذریعہ بھی ہے، یہی وجہ ہے کہ انسانوں کو کاٹنے کا رجحان صحت پر سنگین اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

مزید خبریں پڑھیں

بھارت میں خواتین کو ذبح کرنے کا دلخراش واقعہ

Next Post
چکن کھانے کے شوقین افراد ہوجائیں ہوشیار
Previous Post
بھارت میں خواتین کو ذبح کرنے کا دلخراش واقعہ