Skip to main contentSkip to footer

وینزویلا میں تباہ کن زلزلہ، 20 ہزار ہلاکتوں کا خدشہ

وینزویلا میں تباہ کن زلزلہ، ہزاروں ہلاکتوں کا خدشہ، ہنگامی حالت نافذ

جنوبی امریکہ کے ملک وینزویلا میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب دو انتہائی طاقتور زلزلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے، 7.2 شدت کے زلزلے کے چند ہی سیکنڈ بعد 7.5 شدت کے زلزلے نے سینکڑوں عمارتوں کو ملیامیٹ کردیا ، یو ایس جی ایس کے مطابق ابتدائی اطلاعات ٹھیک نہیں اور کم سے کم 20 ہزار افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔
وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس سمیت ملک کے مختلف حصوں اور جنوبی کیلیفورنیا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد 10 لاکھ سے زائد افراد کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے
وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس میں زبردست زلزلے کے بعد متعدد عمارتیں منہدم ہوگئی ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں افراد عمارتوں کے ملبے تلے دب گئے ہیں۔ میڈیا کے مطابق قومی دن کی چھٹی کے باعث زیادہ تر افراد کی تعداد گھروں میں موجود تھی اس لئے ہلاکتیں زیادہ ہونے کا خدشہ ہے
وینزویلا کے عبوری صدر ڈیلسی روڈرییگیز نے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا اور عوام سے پرسکون رہنے کی اپیل کی۔ حکام کے مطابق اب تک متعدد آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے جا چکے ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ٹرمپ کو قطر کی طرف سے تحفے میں ملے لگژری جہاز کی رونمائی

 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر ہزاروں ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے، تاہم امریکی جیولوجیکل سروے نے خبردار کیا ہے کہ جانی نقصان کہیں زیادہ ہو سکتا ہے اور ہلاکتوں کی تعداد ہزاروں سے زیادہ ہونے کا خدشہ موجود ہے۔
زلزلے کے باعث اہم انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا ہے، جبکہ مرکزی بین الاقوامی ہوائی اڈہ عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ کئی علاقوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

 

فٹبال ورلڈ کپ میں اپنی ہی ٹیم کیخلاف گولز کی تعداد7ہوگئی

Next Post
دبئی جانیوالے مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری،مفت فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام
Previous Post
باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی کو دو بے بی وارمرز اور دو انکیوبیٹرز فراہم