Skip to main contentSkip to footer

امریکا کا آبنائے ہرمز کھلوانے کا فیصلہ،تہران بڑے نقصان کیلئے تیاررہے’ ٹرمپ

US open Strait of Hormuz

امریکا کا آبنائے ہرمز کھلوانے کا فیصلہ، تہران بڑے نقصان کیلئے تیاررہے’ ٹرمپ

امریکا نے آبنائے ہرمز کھلوانے کا فیصلہ کرلیا،ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تہران کوبڑے نقصان کیلئے تیاررہناچاہیے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر آبنائے ہرمز میں کمرشل جہازوں کیساتھ امریکی نیوی جائے گی، جہازوں کے انشورنس میں امریکی مالیاتی ادارہ مدد کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ آئل ٹینکرز سمیت تمام تجارتی جہازوں کو انشورنس اور گارنٹیز فراہم کی جائیں گی، اقدام کا مقصد خلیج میں جاری کشیدگی کے دوران تجارتی سرگرمیوں کا تحفظ ہے۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران میں سب کچھ تباہ کردیا گیا ہے ،

ایران کی فضائیہ، بحریہ اور قیادت ختم کر دی ، بو لے ایران امریکا سے بات کرنا چاہتا ہے لیکن اب بہت دیر ہوچکی ہے۔ امریکی صدر نے کہا تیل کی قیمت شاید کچھ عرصہ بلند رہے ، جنگ ختم ہونے پر امید ہے کہ تیل کی قیمت پہلے سے بھی زیادہ کم ہوجائے گی۔

ٹرمپ نے اپنے ہی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو غلط ٹھہراتے ہوئے کہا امریکا کو اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ میں نہیں دھکیلا، اگر کچھ ہوا بھی ہے تو وہ یہ کہ خود میں نے اسرائیل کا ہاتھ ایران پر حملے کے لیے آگے بڑھایا۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین مشہد میں ہوگی

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین مشہد میں ہوگی

Next Post
کراچی میں آوارہ کتوں نے بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی
Previous Post
کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی موسمِ سرما امدادی مہم کی کامیاب تکمیل