Site icon bnnwatch.com

ایران جنگ پر 29ارب ڈالرز خرچ،امریکی فوج نے مزید 1.5ٹریلین ڈالرز مانگ لئے

ایران جنگ پر 29ارب ڈالرز خرچ،امریکی فوج نے مزید 1.5ٹریلین ڈالرز مانگ لئے

امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی نے امریکی معیشت اور سیاست دونوں پر دبائو بڑھا دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق گزشتہ 74 دنوں میں ایران کے خلاف جنگ پر امریکا کم از کم 29 ارب ڈالرز خرچ کر چکا ہے، جبکہ یہ رقم صرف اسلحے اور فوجی ساز و سامان کی مد میں خرچ ہوئی ہے، فوجی اڈوں کو پہنچنے والے ممکنہ نقصان کو اس میں شامل نہیں کیا گیا۔

امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے ایک بار پھر کانگریس سے ایران جنگ کیلئے دفاعی اخراجات کے لیے مزید 1.5 ٹریلین ڈالرز مانگ لیے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی سب سے موثر فوجی طاقت برقرار رکھنے کے لیے ایران جنگ میں امریکا کو یہ بجٹ درکار ہے۔رپورٹس کے مطابق ریپبلکن اراکین بڑی حد تک اس مطالبے کے حامی ہیں، تاہم ڈیموکریٹس نے سخت سوالات اٹھائے ہیں۔

اس دوران برطانوی ٹی وی کے ایک نئے سروے نے بھی حکومت کے لیے مشکلات بڑھا دی ہیں۔سروے کے مطابق دو تہائی امریکی شہری پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے باعث مالی دبا کا شکار ہیں، جبکہ اتنی ہی تعداد میں لوگوں نے کہا ہے کہ ہم ایران جنگ سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کے مقاصد کے بارے میں غیر یقینی کا شکار ہیں۔

دوسری جانب پیٹ ہیگستھ نے خبردار کیا کہ امریکا کے پاس اب بھی کئی فوجی آپشنز موجود ہیں، جن میں کشیدگی میں مزید اضافہ بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے بقول ایران کے ساتھ موجودہ جنگ بندی لائف سپورٹ پر ہے اور کسی بھی وقت صورتحال دوبارہ بگڑ سکتی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

امریکا میں تاریخی قبرستان کی بے حرمتی، ٹرمپ کا نام قبروں پر لکھ دیا گیا

 
Exit mobile version