فلوریڈا میں ایک تاریخی افریقی نژاد امریکی قبرستان میں توڑ پھوڑ اور توہین آمیز کارروائی کا واقعہ پیش آیا ، جس نے مقامی کمیونٹی میں شدید غم و غصہ پیدا کر دیا ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 17 قبروں کو نقصان پہنچایا گیا، جبکہ کئی کتبوں کو گرا دیا گیا اور بعض مقامات پر سرخ رنگ سے ٹرمپ اور ڈی سینٹس کے نام اسپرے پینٹ کیے گئے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران پیش آیا اور ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔ مقامی رہائشیوں نے واقعے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے ممکنہ طور پر سیاسی محرک قرار دیا ہے، ایک رہائشی نے کہا کہ قبروں پر سیاسی نام لکھے جانے سے یہ شبہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ کارروائی سیاسی بنیادوں پر کی گئی ہے۔
قبرستان 1904 میں قائم کیا گیا تھا اور یہ علاقے کے افریقی نژاد امریکی رہائشیوں کی تاریخی وراثت سمجھا جاتا ہے۔
