Site icon bnnwatch.com

عمرہ زائرین کو18اپریل تک سعودی عرب چھوڑنے کا حکم

Umrah pilgrims leave Saudi deadline

سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کو18 اپریل تک سعودی عرب چھوڑنے کا حکم دے دیا۔سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق 18 اپریل کے بعد مکہ مکرمہ میں صرف حج ویزہ رکھنے والے افراد کو قیام کی اجازت ہوگی،

جبکہ عمرہ، وزٹ یا کسی بھی دوسرے ویزے پر موجود افراد کو شہر چھوڑنا ہوگا۔حکام کا کہنا ہے کہ فوری طورپر بغیر پرمٹ مقامی اور غیر ملکی افراد کے مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد حج سیزن کے دوران انتظامات کو بہتر بنانا اور زائرین کی سہولت کو یقینی بنانا ہے۔

وزارتِ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ عمرہ ویزہ، وزٹ ویزہ یا دیگر اقسام کے ویزہ رکھنے والے افراد 18 اپریل تک مکہ مکرمہ چھوڑ دیں، بصورت دیگر مقررہ تاریخ کے بعد وہاں قیام قانونا جرم تصور ہوگا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

سعودی حکام کے مطابق یہ اقدامات ہر سال حج کے دوران ہجوم کو کنٹرول کرنے اور سیکیورٹی انتظامات کو موثر بنانے کے لئے کیے جاتے ہیں۔

 

فارم بن بنانا اب ہوا مزید آسان

 

کیلاش برادری کی شادیوں کی رجسٹریشن کیلئے بل پیش
Exit mobile version