نادرا کے نئے ضوابط کے تحت شہریوں کو دفاتر کے چکر لگانے سے بچانے کیلئے ب فارم بنوانے میں آسانی دیدی گئی ہے اب والدین گھر بیٹھے پاک آئی ڈی ایپلیکیشن کے ذریعے بھی ب فارم بنواسکیں گے ۔اس حوالے سے نادرا نے ب فارم کیلئے نئے ضابطے بنا دیئے۔نادرا ضوابط کے مطابق پیدائش سے تین سال کی عمر کے بچے کیلئے تصویرکی ضرورت نہیں ہوگی
تاہم عمر جیسے ہی تین سال سے بڑھتی ہے تو ب فارم بنانے کیلئے تصویرکو لازمی قراردیدیا گیا ہے۔
دس سال سے اٹھارہ سال کی عمرتک پہنچنے سے قبل ب فارم کیلئے تصویر،فنگر پرنٹس اور آئرس یعنی نادرا کے آئی بائیومیٹرک تصدیقی نظام سے تصدیق کرانا لازم ہے۔والدین کے مطابق تعلیمی ادارے امتحانات کیلئے ب فارم طلب کرتے ہیں،
والدین نادرا سنٹروزٹ کرنے کیساتھ ساتھ موبائل ایپ پاک آئی ڈی کے ذریعے گھربیٹھے بھی ب فارم بنواسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
موٹر سائیکل سوار ماہانہ 2000 روپے گھر بیٹھے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟ طریقہ سامنے آگیا
خیبرپختونخوا میں تین ماہ کے دوران دہشتگردی کے 475واقعات
