سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے نئے عمرہ سیزن کے لیے دنیا بھر سے آنے والے ضیوف الرحمن کی سہولت کے لیے عمرہ بکنگ مربوط ڈیجیٹل خدمات کا آغاز کر دیا ہے
جس کے تحت زائرین اب نسک عمرہپورٹل، منظور شدہ ایجنٹس، تصدیق شدہ آن لائن ٹریول پلیٹ فارمزاور نسک اسمارٹ ایپلی کیشن کے ذریعے مکمل قانونی تحفظ اور ذہنی سکون کے ساتھ اپنے سفر اور پرمٹس کی بکنگ کر سکتے ہیں۔
سعودی وزارت حج عمرہ نے ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا کہ عمرہ زائرین براہِ راست وزارت کی آفیشل ویب سائٹ umrah.nusuk.sa پر جا کر تیز ترین اور شفاف الیکٹرانک طریقہ کار کے ذریعے اپنی پسند کے عمرہ پیکجز کا انتخاب اور بکنگ کر سکتے ہیں۔
آئی فون 18 پرو کب لانچ ہوگا، تاریخ سامنے آگئی

