Skip to main contentSkip to footer

ڈونلڈ ٹرمپ کی دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد

Trump Ramadan Message

ڈونلڈ ٹرمپ کی دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی آمد پر مبارک باد دی ہے، انھوں نے کہا میں دل کی گہرائیوں سے مبارک باد اور نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا رمضان اللہ کی بے شمار نعمتوں کی قدر دانی کا بابرکت اور مقدس مہینہ ہے، یہ مقدس مہینہ بہت سے امریکیوں کے لیے  عبادت اور روزے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ برکتوں سے بھرا مہینہ ہے جسے تمام مسلمان خوش آمدید کہتے ہیں

انھوں نے کہا رمضان المبارک خاندانی اور معاشرتی رشتوں کو مضبوط بناتا ہے، ماہ رمضان ہمدردی، خیرات، رحمت اور عاجزی جیسی مشترکہ اقدار کی توثیق کرتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا آزادانہ طور پر عبادت کرنے کا حق ہماری قوم کی نمایاں پہچان اور خوش حالی اور طاقت کی بنیاد ہے، میری انتظامیہ ہر روز اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ تمام شہری اپنے عقیدے پر عمل کر سکیں، یقینی بنانا ہے کہ ہر شخص بغیر کسی خوف یا ظلم و ستم کے آزادی کے ساتھ عبادت کر سکے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مذہبی آزادی کا مطلب اپنے مذہب پر فخر کے ساتھ بلا خوف عمل کرنے کی آزادی ہے، میں فضل اور خیر سگالی کے مہینے میں دنیا بھر میں اتحاد، امن اور آنے والے سال کے لیے برکتوں کی دعا کرتا ہوں

دوسری جانب مسلمانوں نے ردعمل میں ٹرمپ کی دوغلی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایک جانب ٹرمپ مسلمانوں کو ماہ صیام کی مبارکباد دے رہے ہیں جبکہ دوسری جانب اسی ٹرمپ کی ایما پر اسرائیل نہتے مسلمانوں پر بمباری کرتا ہے ، ٹرمپ کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ مسلمانوں کیساتھ دوہری پالیسی اپنائے اور غریب اور کمزور مسلمانوں پر بمباری کرے جبکہ امیراور بااثر مسلمانوں کو مبارکبادیں دیتا رہے۔

Next Post
بجلی بلوں کے ذریعے ملکی قرضوں کی ادائیگی کا انکشاف
Previous Post
ہزاروں سال پرانے جانور کا جنگی لشکر میں استعمال