Skip to main contentSkip to footer

ٹرمپ نے امریکی فوج کو ایران پر تازہ حملوں کا حکم دیدیا

ٹرمپ نے امریکی فوج کو ایران پر تازہ حملوں کا حکم دیدیا

امریکی اخبار وال سٹریٹ جنرل نے دعوی کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے امریکی فوج کو ایران پر تازہ حملوں کا حکم دے دیا ہے۔وال سٹریٹ جرنل کی ر پورٹ کے مطابق ممکنہ حملے ہفتے کے آخر میں شروع ہو سکتے ہیں، جن میں ایران کے بجلی گھروں، آئل ریفائنریز سمیت توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق حملوں کا مقصد ایران کو مذاکرات کی میز پر لانا ہے، ایران پر حملے امریکا اور اسرائیل مشترکہ طور پر کریں گے۔رپورٹ کے مطابق ممکنہ حملے ہفتے کے اختتام تک جاری رہ سکتے ہیں اور عالمی مالیاتی منڈیوں کے پیر کو کھلنے سے قبل مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔

امریکیوں کو ایران کے ساتھ جنگ لمبی چلنے کا یقین

 

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاحال ان مجوزہ حملوں کی حتمی منظوری نہیں دی ہے، تاہم اس حوالے سے امریکی حکومت یا اسرائیلی حکام کی جانب سے باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔ ادھر پینٹاگون نے ایران کی توانائی تنصیبات پر ممکنہ امریکی اسرائیلی حملے کی میڈیا رپورٹس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔پینٹاگون کے چیف ترجمان شان پارنیل نے ایک بیان میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حتمی فیصلے سے قبل ممکنہ ایرانی اہداف پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا محکمہ دفاع مکمل طور پر تیار ہے اور صدر کی ہدایات پر کسی بھی وقت عمل درآمد کے لیے ہمہ وقت تیار ہے،دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ، ایران پربھرپور حملوں سے قدامت پسند بتدریج کمزور ہوں گے۔مریکی صدر نے کابینہ میٹنگ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر حملوں کامقصد ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا ہے، ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں۔

امریکہ ایران میں اہداف کی نئی فہرست تیار کرنے لگا

 

ڈیل کا اعتمادکمزور پڑ رہا ہے، ایرانی جھوٹ بولتے اور وعدوں سے پھر جاتے ہیں۔کابینہ کے اجلاس کے دوران ایران کے ساتھ جنگ بندی کی بحالی سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا صرف فتح چاہتا ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی حملوں میں ایران کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اس کی بحریہ، فضائیہ اور فضائی دفاعی نظام تقریبا تباہ ہو چکے ہیں۔ ایران کو جوہری ہتھیار نہیں حاصل کرنے دیں گے، اگر ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوتے تو پورا مشرقِ وسطی تباہ ہو چکا ہوتا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر سخت حملے کریں گے، ایک وقت آئے گا وہ خود بولیں گے اب ہم مزید برداشت نہیں کرسکتے۔ ایران نے امریکا اسرائیل کے حملوں کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جامع منصوبے کے تحت جواب دیا جائے گااور کسی بھی کارروائی کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

سانحہ پٹن کو 35 سال مکمل، پٹن میں کیا ہوا تھا؟

 

ایرانی میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کی خاتم الانبیا بریگیڈ کے اعلی ترین کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے امریکا اور اسرائیل کوخبردار کیا ہے کہ جارحیت کرکے بھاگنے کا دور ختم ہوچکا، غلط اندازے لگا کر کی جانیوالی کسی بھی کارروائی کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکا اور اس کے کرائے کے سپاہیوں کو اندازہ ہوگیا ہیکہ ان کے فوجی سامان میں کفن شامل ہونا لازم ہے۔ انکا کہناتھا کہ ایرانی فوج کے پاس صلاحیت بھی ہے،ارادہ بھی، جامع منصوبہ تیار ہے۔

 

امریکا کا پاسدارانِ ڈرون نیٹورک کی معلومات دینے پر ڈیڑھ کروڑ ڈالرز انعام کا اعلان

Next Post
یو اے ای جانے والوں کیلئے خوشخبری، بچوں کی ویزا فیس ختم
Previous Post
سانحہ پٹن کو 35 سال مکمل، پٹن میں کیا ہوا تھا؟