Skip to main contentSkip to footer

تھائی لینڈ میں مقابلہ حسن کے دوران امیدوار کے دانت گر گئے

Thailand Beauty Contest Teeth Incident

تھائی لینڈ میں مقابلہ حسن کے دوران امیدوار کے دانت گر گئے

تھائی لینڈ کے معروف مقابلہ حسن مس گرینڈ تھائی لینڈ کے دوران امیدوار کے دانت اسٹیج پر تقریر کے دوران گر گئے، تاہم امیدوار نے نہایت مہارت اور اعتماد کے ساتھ صورتِ حال کو سنبھال لیا۔مقابلے میں شریک امیدوار کمولوان چاناگو ابتدائی مرحلے میں اپنا تعارف پیش کر رہی تھیں کہ اسی دوران ان کے ڈینٹل وینیئرز اچانک نکل گئے،

جس سے چند لمحوں کے لیے اسٹیج پر خلل پیدا ہوا۔یہ منظر ججز اور براہِ راست موجود ناظرین کے سامنے پیش آیا، تاہم کمولوان چاناگو گھبراہٹ کا مظاہرہ کرنے کے بجائے پرسکون رہیں اور چند لمحوں کے لیے مڑیں، اپنے ڈینٹل وینیئرز درست کیے اور دوبارہ اعتماد کے ساتھ اپنی پرفارمنس جاری رکھی۔

ان کے اس پراعتماد اور پیشہ ورانہ رویے نے حاضرین کے دل جیت لیے اور ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔انہوں نے بعدازاں ایوننگ گان میں پوز دیتے ہوئے کیمروں کے سامنے مسکراتے ہوئے اپنی پرفارمنس مکمل کی، گویا کچھ ہوا ہی نہ ہو۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی،  جہاں صارفین نے دبائو کے باوجود ان کے حوصلے اور پیشہ ورانہ انداز کو سراہا۔

ایران نے اسرائیل پرداغے جانیوالے میزائلوں پر تھینک یو پاکستان لکھ دیا

Next Post
گلگت بلتستان دنیا کے ٹاپ 25سیاحتی مقامات میں شامل
Previous Post
کوہاٹ اور کرم میں چھت گرنے ،آتشزدگی سے 30بھیڑ بکریاں ہلاک