Skip to main contentSkip to footer

شین وارن کی موت کا ذمہ دار کورونا قرار، بیٹے نے انکشاف کردیا

شین وارن کی موت کا ذمہ کورونا قرار، بیٹے نے انکشاف کردیا

آسٹریلیا کے لیجنڈری کرکٹر شین وارن کی اچانک موت کے چار سال بعد ان کے بیٹے جیکسن وارن کے دعوے نے جس میں انہوں نے اپنے والد کی موت کا ذمہ دارکووڈ کو قراردیدیا ہے، کرکٹ کی دنیا میں ہلچل مچا دی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیکسن وارن نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے والد کی اچانک موت میں عالمی وبا کووڈ 19 کا ہاتھ ہے۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے جیکسن وارن نے اپنے والد کی اچانک موت کو عالمی وبا کووڈ 19 سے جوڑتے ہوئے دعویٰ کیا کہ شین وارن کی اچانک موت کووڈ 19 کی وجہ سے ہوئی اور اس میں ویکسین کا کردار ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شین وارن کو پہلے سے کچھ صحت سے متعلق مسائل تھے، تاہم مجھے یقین ہے کہ ان کی اس طرح سے موت میں کووڈ ویکسین کا ہی ہاتھ ہے کہ اس ویکسین لگنے کے بعد ان کو جو صحت مسائل تھے، وہ اچانک ظاہر ہو گئے۔

فیفا ورلڈکپ کیلئے لائن اپ مکمل ،16شہروں میں 104میچز کھیلے جائیں گے

 

جیکسن نے بتایا کہ جب انہیں والد کی موت کی خبر ملی۔ تو فون رکھتے ہی سب سے پہلے میرے ذہن میں حکومت کے لیے غصہ آیا،میں نے فوراً اس کے لیے کووڈ اور ویکسین کو ذمہ دار ٹھہرایا۔جیکسن نے دعویٰ کیا کہ ان کے والد شین وارن ویکسین نہیں لگوانا چاہتے تھے، لیکن کام کے دباؤ کی وجہ سے انہوں نے تین یا چار خوراکیں لیں۔ انہوں نے کہا کہ مانا کہ پہلے بھی لوگوں کو دل کے دورے پڑتے تھے لیکن میرے والد ٹھیک تھے۔ انہوں نے مجبوری میں ویکسین لگوائی،

کیونکہ کام کے لیے یہ ضروری تھا۔واضح رہے کہ شین وارن چار سال قبل 4 مارچ 2022 کو تھائی لینڈ کے کوسموئی جزیرے میں اچانک انتقال کر گئے تھے۔ پوسٹ مارٹم میں ان کی موت کی وجہ ہارٹ اٹیک بتائی گئی تھی۔

 رونالڈو کے کیریئر گولز کی تعداد 967 تک پہنچ گئی ،بسم اللہ کہنے کی ویڈیو وائرل

 

Q&A

شین وارن کون تھے؟
شین وارن آسٹریلیا کے مشہور کرکٹر اور لیجنڈری لیگ اسپنر تھے۔

ان کی موت کے حوالے سے نیا انکشاف کیا ہوا ہے؟
ان کے بیٹے نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی موت میں کورونا کا کردار ہو سکتا ہے۔

 

پاکستان نے ہمیشہ معیاری فاسٹ بولرز پیدا کئے ہیں،کورٹنی والش

Next Post
یو اے ای نے امریکا کو ڈالر کی جگہ چینی کرنسی اپنانے کی دھمکی دیدی
Previous Post
درآمدی گیس بند ہونے سے عارضی لوڈشیڈنگ پر معذرت خوا ہ ہیں،وفاقی وزیر توانائی