Site icon bnnwatch.com

سعودی عرب میں میزائل حملوں کی خبر اور ویڈیوز شیئر کرنے پر پابندی عائد

Saudi Arabia missile attack news ban

سعودی عرب میں میزائل حملوں کی خبر اور ویڈیوز شیئر کرنے پر پابندی عائد

سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ نے میزائلوں اور دشمن ڈرونز کو روکنے کی کارروائیوں کی تصاویر بنانے یا ان سے متعلق معلومات نشر اور شیئر کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے سخت انتباہ جاری کیا ہے۔وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے حساس سکیورٹی معاملات کی تشہیر قومی مفاد کے خلاف ہو سکتی ہے،

لہذا خلاف ورزی کرنے والوں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ سکیورٹی معلومات کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور غیر مصدقہ یا حساس مواد کے پھیلا سے گریز کریں۔دوسری جانب حکومت نے مشتبہ فضائی سرگرمیوں کی اطلاع دینے کیلئے توکلنا ایپ میں نئی سروس متعارف کرا دی ہے۔

حکام کے مطابق اس سروس کے ذریعے عوام کسی بھی مشتبہ ڈرون یا میزائل کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں تک پہنچا سکیں گے، جس سے بروقت کارروائی ممکن ہو سکے گی اور ملک و وسائل کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

نیوکلیئر جنگ کے امکانات کافی روشن ہیں،سامعہ خان کی پیشگوئی

Exit mobile version