Site icon bnnwatch.com

نیوکلیئر جنگ کے امکانات کافی روشن ہیں،سامعہ خان کی پیشگوئی

Nuclear war possibility Samia Khan prediction

نیوکلیئر جنگ کے امکانات کافی روشن ہیں،سامعہ خان کی پیشگوئی

پاکستان کی نامور ماہر علمِ نجوم سامعہ خان نے پیشگوئی کی ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کا کلیدی کردار رہے گا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سامعہ خان نے پیشگوئی کی 21 مارچ سے پاکستان کا ستارہ اپنے میں آچکا ہے، اس کے بعد ہی ہم نے دیکھا کہ دنیا بھر میں ہمارا نام لیا جانے لگا۔سامعہ خان نے دعویٰ کیا کہ اس کے بعد پاکستان کا ہی ڈنکا بجے گا، اب پاکستان کی ترقی کا وقت ہے اور اگلے 12 سال پاکستان کی ترقی کے سال ہیں۔

ایران امریکا جنگ کے حوالے سے گفتگو میں انہوںنے کہاکہ ایران امریکا کے درمیان جنگ بندی عارضی ہوگی، یوں کہیں کہ اگر مذاکرات ہوئے تو وہ عارضی نوعیت کے ہوں گے، اس حوالے سے مئی کا مہینہ خطرناک ہوگا۔

سامعہ خان نے پیشگوئی کہ اب زمین میں امن نہیں رہنا، امریکا اور اسرائیل کی جانب سے اس خطے میں نیوکلیئر بم گرانے کی توقع بھی ہے یوں کہیں کہ نیوکلیئر جنگ کے امکانات کافی روشن ہیں ۔

اپر کرم میں بارودی سرنگوں کے تین دھماکوں میں دو افراد شہید

Exit mobile version