بالی ووڈ کی فلم دھوریندر نے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کر کے خود تو پیسہ کمایا ہے ، اس کے ساتھ رنویر سنگھ کو بھی انڈیا کا کسی ایک فلم کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا ایکٹر بنا دیا۔ رنویر سنگھ مبینہ طور پر 2026 میں ہندوستان کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار کے طور پر ابھرے ہیں
جس نے اپنے بلاک بسٹر پروجیکٹ دھورندھر کی زبردست کامیابی کے بعد صرف اس ایک فلم سے ریکارڈ 325 کروڑ روپے کمائے۔ یہ فلم اصل میں ایک واحد پروجیکٹ کے طور پر پلان کی گئی تھی، اس نے عالمی باکس آفس پر غیر معمولی کامیابی حاصل کی اور دنیا بھر میں تقریبا 3200 کروڑ روپے اور ہندوستان میں 1900 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کر لی۔
لیاری والوں نے بھارت سے دھرندر کی کمائی میں حصہ مانگ لیا
اس کمائی میں رنویر سنگھ کا حصہ بھی ان کے معاوضہ کے ایگریمنٹ میں لکھا گیا تھا۔ ان کو اتنا ملا کہ اب رنویر سنگھ بھارت میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار قرار پا گئے ہیں ۔
نبیل گبول کا سینئر بھارتی اداکار راکیش بیدی کے نام پیغام
